اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ ملک و قوم کا نام روش کرنیوالی ہونہار بیٹیوں پر فخر ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور عالمی سطح پر بھی خطے کا مثبت تشخص اجاگر ہو رہا ہے، صوبایی حکومت مذہبی اور ثقافتی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو با اختیار بنانے اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔
Eiman Shah
10:11:47 AM
04 November, 2024
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حسین شاہ نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد نہ صرف نوجوان نسل مثبت تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہے بلکہ خطے کا مثبت چہرہ بھی اجاگر ہوگا۔
حسین شاہ آفیشل
10:07:40 AM
04 November, 2024
☆ یہ تاریخی تقریب ہیلی پیڈ گراؤنڈ سے براہ راست نشر کی گی۔جس کو عوام کی کثیر نے وہاب شہید گراؤند اور لالک جان شہید گراؤنڈ سے بھی براہ راست دیکھا
☆ اس شاندار تقریب میں مہمان خصوصی، کمانڈر10 کورلیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز سمیت گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ ،جناب وزیر اعلی جی بی حاجی گلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی اور دیگر حکومتی اور سول اعلی حکام نےشرکت کی۔
☆ جشن آزادی پریڈسے خطا ب کرتے ہوئے کمانڈر10 کور لیفٹننٹ جنرل شاہد امتیاز نے کہا کے گلگت بلتستان کی آزادی ہمار اثاثہ اور سرمایہ افتخارہے اور اپنی نوعیت کا اکلوتا کارنامہ ہے جس کا تاج گلگت بلتستان کی غیور اور بہادر عوام نے یکم نومبر 1948کو خود پاکستان کے سر پر سجایا ۔یہ مملکت خدادِ پاکستان سے آپ کی غیر مشروط ، بے مثل اور والحانہ محبت کا مظہر ہے ۔ آپ کے اس عمل نے ہمیشہ کے لیے دشمن کو یہ باور کروایا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ تھا ،ہے اور انشاءاللہ رہے گا۔
☆ پریڈ کی تقریب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کو اپنے غازیوں اور شہداء پر فخر ہے جس کی قربانیوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد ملک میں زندگی گزار ہے ہیں ۔
☆ پریڈ میں پاک فوج، این ا یل آئی سینٹر ،جی بی سکاوٹس ،ویمن پولیس ،جی بی پولیس ، پنجاب رینجرز، کیڈ ٹ کالج سکردو اور کیڈٹ کالج چلاس کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا ۔
☆ ایس ایس جی کمانڈوز کی فری فال جیمپنگ اور پیراگلا ئیڈنگ اس شاندار تقریب کا حصہ رہی جس کو عوام میں بھرپور پذیرائی ملی ۔
☆ اس کے علاوہ گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے سکول و کالجز کے بچوں نے مختلف ملی نغمے اور علاقائی نغمے اور ثقافتی رقص بھی پیش کئے اور عوام سے داد وصول کی۔
☆ علاوہ ازیں جی بی کے مختلف اضلاع کے ثقافتی فلوٹ جس میں گلگت ڈویژن ،بلتستان ،استور ڈویژن ، پاکستا ن ،ہائی اچیورز کے فلو ٹس بھی شامل تھے۔
☆ اس تقریب میں پاک آرمی ، ایس سی او، پولیس ، ریسکیو 1122 اور دیگر ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے۔
☆ پاک آرمی کے زیر نگرانی بلتستان ، دیامر ِاستور،اگلگت بلتستان اور دیگر اضلاع میں بھی آزادی ِگلگت بلتستان کے سلسلےمیں تقریب کا انعقاد ہوا۔
☆ واضح رہے پاک آرمی نے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی نغمہ، ڈاکومنٹریز اور پبلک سروس میسجز بھی نشر کیے۔
☆ عوام نے پاک آرمی کا شکریہ اداکیا جن کے تعاون سے یکم نومبر کا دِن ایک تاریخی انداز اور شاندار طریقے سے منایا گیا۔
#LiberationDayGilgitBaltistan
03:29:28 PM
01 November, 2024
پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی۔گلگت بلتستان کے آزادی کے مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت پاک سے کیا گیا اس پروگرام میں سول سوسائٹی ،نمبراران ،غازیان ہنزہ،ہنزہ آرٹس کونسل اور ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی ۔مختلف سکولوں اور کالجوں کے بچوں نے نعت اور ملی نغمے پیش کئے۔ اس کے بعد مشہور گلوکار سلمان پارس نے اپنے خوب صورت آواز میں ملی نغمے گا کر شرکاء کو معزوز کی۔ آخر میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے طرف سے طالب علموں میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔
03:26:40 PM
01 November, 2024
دن کا آغاذ عبادت گاہوں میں خصوصی دعاؤں سے کیا گیا مرکزی پروگرام سٹی پارک میں منعقد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن اور سپرٹینڈنٹ آف پولیس نے یاد شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ،اس کے بعد قومی ترانے کے ساتھ پرچم کشائی ہوئی ،غذر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم سلامی دی ۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے پروگرام سے مختلف مقررین نے آزادی کی اہمیت کے حوالے سے پیش کئیے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن نے کہا کہ آذادی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے جس طرح ہمارے آباؤ اجداد نے اس سرذمین کی آذادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہے اور آج ہمارا فرض ہے ہم نے اپنی آزادی اور خطے کی ترقی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار رہیں۔
مرکزی پروگرام کے علاؤہ سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور سکولوں میں پروگرامز منعقد ہوئے۔
03:24:40 PM
01 November, 2024
اور کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی ودیگر کو سرزمین شہداء آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔14 اگست 1947 کو کلمے کی بنیاد پر پاکستان کا اعلان ہوا تھا۔ یہاں کے غیور باسیوں نے ایک نظریہ کلمے کی بنیاد پر ڈوگروں سے آزادی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ گلگت سکاؤٹس او ر ہمارے آباؤ اجداد نے رنگ، نسل اور مسلک سے بالاتر ہوکر ایک متحد قوم کا ثبوت دیا۔ یہاں کے غیور عوام نے بے سروسامانی کے عالم میں ڈوگرہ راج کو ختم کرکے انقلاب کا اعلان کیا۔ قابض ڈوگرہ گورنر برگیڈیئر گھنسارا سنگھ کو گرفتار کرکے گورنر ہاؤس پر آزادی کا پرچم سربلند کیا۔ یہاں کے باسیوں نے 16 نومبر 1947 کو ایک آزاد ریاست کے تسلسل کے بجائے غیر مشروط طور پر پاکستان میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور آج بھی اس خطے میں ریاست کے آئین میں باقاعدہ ضم ہونے کے مطالبات چل رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یکم نومبر 1947 کو گلگت اور دیگر علاقے آزاد ہوئے، 14اگست 1948 کو بلتستان آزاد ہوا اور 1952 میں داریل تانگیر کے علاقے شامل ہوئے۔ یوں یہ تین علاقے باہم یکجا ہو گئے، جسے آج ہم گلگت بلتستان کہتے ہیں۔ یہ خطہ پہلے کی طرح آج بھی ایک عالمگیر حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور صاف پانیوں کا مرکز ہے۔ ہم تحمل، ذمہ داری، حب الوطنی، امن، برداشت اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی کے نئے منازل طے کرسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگ محب وطن اور جفاکش ہیں۔ یہ شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے، ملک کیلئے ان کی بے مثال قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ آج ہم سب یہاں اس لئے جمع ہیں کہ ہم اپنے شہداء، غازیوں اور اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس دور کو یاد کریں جب ہم ڈوگرہ کیخلاف متحد تھے۔ ہمارا اتحاد اور امن دنیا کیلئے مثالی تھا۔ آئیے آج کے دن کی مناسبت سے عہد کریں کہ ہم سب پھر سے متحد ہوکر گلگت بلتستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں۔ دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بناتے ہوئے پرامن گلگت بلتستان و پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں۔ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں آزادی کی قیمت جاننے کی توفیق دے۔ میں جنگ آزادی کے غازیوں اور شہداء کے ورثاء کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو رونق بخشی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
#LiberationDayGilgitBaltistan
#1stNovember
#independencedaygb
03:22:46 PM
01 November, 2024
یکم نومبر جشن آزادی گلگت - جنگ آزادی کے ہیرو خداداد کا چشم دید بیان
یکم نومبر کے جشن آزادی گلگت کے موقع پر، جنگ آزادی کے ہیرو خداداد اپنے آنکھوں دیکھا حال بیان کر رہے ہیں۔ خداداد ان چند غازیوں میں شامل ہیں جو ابھی حیات ہیں اور ہمیں گلگت بلتستان کی آزادی کی جدوجہد کی داستانیں سناتے ہیں۔ ان کا یہ انمول بیان ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جس سے آج ہم آزادی کا یہ دن منا رہے ہیں۔
ہم جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ان عظیم غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کے طفیل آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں
یکم نومبر جشن آزادی گلگت - جنگ آزادی کے ہیرو جبار کا چشم دید بیان
یکم نومبر کے جشن آزادی گلگت کے موقع پر، جنگ آزادی کے ہیرو لانس نائیک جبار اپنے آنکھوں دیکھا حال بیان کر رہے ہیں۔ لانس نائیک جبار ان چند غازیوں میں شامل ہیں جو ابھی حیات ہیں اور ہمیں گلگت بلتستان کی آزادی کی جدوجہد کی داستانیں سناتے ہیں۔
ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے
ہم ان کی لازوال جدوجید سے حاصل خطے کو ملک اور عالمی سطح پر باعزت مقام دلانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔
03:20:55 PM
01 November, 2024
گلگت بلتستان کے غیور عوام کو"77ویں" یوم آزادی کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،- انجینئر امیر مقام
یہ ایک منفرد اعزاز ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے وطن کی آزادی کا دن دو بار مناتے ہیں ایک 14 اگست کے دن اور دوسرا یکم نومبر کو۔وفاقی وزیر امور کشمیر
اس دن کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے،انجینئر امیر مقام
وہ دن تھا جب اس خطے کے لوگوں نے اپنی آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ شامل ہوئے۔انجینئر امیر مقام
اس خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے ان بہن بھائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں،انجینئر امیر مقام
غیور کشمیر کے باسی سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کیلئے برسر پیکار ہیں۔انجینئر امیر مقام
اپنی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتاہوں،افواج پاکستان ہماری سرحدوں اور خودمختاری کی حفاظت کرتے ہیں،وفاقی وزیر
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر
گلگت بلتستان سی پیک کے حوالے سے اہم خطہ ہے،انجینئر امیر مقام
نوجوان اس خطے کا مستقبل ہے،انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم ن نے اپنے ادوار میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،وفاقی وزیر
موجودہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی حکومت کیساتھ مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی بھر پور کوشش جاری رکھی جائے گی-انجینئر امیر مقام
،یہ خطہ سیاحت کے حوالے سے پوری دنیا میں اعلی مقام رکھتا ہے،انجینئر امیر مقام
وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی-انجینئر امیر مقام
،سب ملکر گلگت بلتستان اور پاکستان کی ترقی کیلئے ایک بن کر ترقی کے منازل طے کریں گے-انجینئر امیر مقام
03:17:10 PM
01 November, 2024