گلگت۔ جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر یادگار شہداء چنار باغ گلگت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان و کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی اور چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
03:14:55 PM
01 November, 2024
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر1947کو ہمارے آباؤ اجداد نے بغیر کسی بیرونی امداد کے جذبہ ایمانی سے سرشار اس خطے کو ڈوگروں سے آزاد کرایا۔1947کو ہماری قوم نے جس اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا تھا آج ہمیں اُسی اتحاد و اتفاق کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔یوم آزادی گلگت بلتستان کے دن ہم سب کو مل کر اس عزم کاعہد کرنا ہے کہ ہر قسم کی تفرقہ بازی اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاشرے سے ناانصافی کی خاتمے کیلئے یکجا ہونا ہوگا۔ حکومت گلگت بلتستان عوام کی تعمیر وترقی، صوبے میں گُڈ گورننس کو یقینی بنانے، معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے، اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور وسائل کا منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے شہداء اور غازیوں کو جنہوں نے آزادی کیلئے قربانیاں پیش کی۔ ہم زندہ قوموں کی طرح اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اورآزادی کے اس دن کو بھر پور انداز میں مناتے رہیں گے۔ آزادی کی حقیقی معنوں کو سمجھنا ہوگا۔ آزادی کی قدر ان قوموں کو ہے جنہیں آزادی نہیں ملی ہے۔ گلگت بلتستان میں جاری امن وامان کو قائم و دائم رکھنے اور ترقی کے اس سفر کو جاری و ساری رکھنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
03:11:47 PM
01 November, 2024
یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے قوم کے نام مبارکباد کا پیغام
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم ، یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام کے نام مبارکباد پیش کر رہے ہیں
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈوکیٹ، یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام کے نام مبارکباد پیش کر رہے ہیں
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش، یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام کے نام مبارکباد پیش کر رہی ہیں
03:09:14 PM
01 November, 2024
On November 1, the people of Gilgit-Baltistan will solemnly commemorate the 77th anniversary of their liberation from the oppressive rule of the Maharaja of Kashmir, a historic step toward self-determination and regional autonomy. This monumental victory was fully aligned with the will of the people, resonating with the aspirations of the Subcontinent’s Muslims under the leadership of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah to create a nation for Muslims. For the people of Gilgit-Baltistan, Pakistan was not simply a political choice but a shared destiny—a vision of unity with a broader Muslim identity and purpose. Their accession transcended mere politics; it was a deliberate commitment to a unified Muslim homeland inspired by the same ideals that gave birth to Pakistan. This pivotal moment ended nearly a century of oppression, as Gilgit-Baltistan broke free from subjugation to stand as part of an independent and sovereign Pakistan. Following their courageous struggle, the people proudly raised Pakistan’s flag, a symbol of their hard-won freedom and commitment to the new Muslim state. Yet, their journey toward full integration has remained fraught, thwarted by India's persistent hegemonic tactics. When India escalated the matter to the United Nations, Gilgit-Baltistan was unfairly entangled in the broader Kashmir dispute, obstructing the region’s rightful recognition as an essential part of Pakistan. Today, the people of Gilgit-Baltistan continue to wait for the fulfillment of their long-deferred dream—a dream that has been unjustly withheld for far too long. Covering an expansive 72,496 square kilometers, Gilgit-Baltistan occupies a pivotal geographic location at the nexus of major world powers. The region borders China’s Xinjiang Autonomous Region to the north, Afghanistan’s Wakhan Corridor to the west, Indian-administered Kashmir to the east, and Pakistan’s Khyber Pakhtunkhwa province to the south, with Tajikistan lying only a short distance away across the Wakhan Belt.
03:00:30 PM
01 November, 2024
گلگت بلتستان میں بولی جانی والی زبانیں شینا، بلتی، بروشسکی، وخی اور کھوار قدیم لسانی آثار میں سے ہیں جن کے دامن مختلف تہذیبوں کے رنگوں سے مالا مال ہیں۔
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی مقامی زبانوں میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے مبارکباد کا اظہار کر رہے ہیں۔
#جشن_آزادی_گلگت_بلتستان
#LiberationDayGilgitBaltistan
02:57:58 PM
01 November, 2024
یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر تمام اہلیان وطن کو مبارکباد
یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر تمام اہلیان وطن کو مبارکباد
اللہ تعالیٰ ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرنے اور اس جنت نظیر خطے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
#1stNovember
02:54:59 PM
01 November, 2024
کہ حکومت کی جانب سے منظور کردہ رولز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ کسی بھی نئی پالیسی کو محکمے میں نافذ کرنے سے قبل متعلقہ فورم سے منظوری لی جائے۔ حکومت محکموں میں شفافیت اور 'E' گورننس متعارف کرانے پر یقین رکھتی ہے۔ منرلز کنسیشن رولز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے منرلز ایسوسی ایشنز تحفظات کا اظہار کررہے ہیں جس کومدنظر رکھتے ہوئے محکمہ متعلقہ ایسوی ایشنز کیساتھ مشاورت اور ان کے جائز تحفظات پر غور کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں۔ نئے مائننگ لیزز کے اجراء سے قبل اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جن کمپنیز کی جانب سے لیز کیلئے فیس جمع کرائے گئے ہیں ان کو پہلے لیز دیا جائے جس کے بعد نئی درخواستیں دینے والے کمپنیز کو لیز دینے پر غور کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو سیکریٹری منرلز نے محکمے کی کارکردگی اور منرلز کنسیشن رولز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
02:50:31 PM
01 November, 2024
کیلئے جلد ہیلتھ انشورنس ایکٹ 2019پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کو بڑے ہسپتالوں میں مفت بہتر علاج و معالجے کے سہولیات میسر آئیں گی۔ گلگت بلتستان سول سرونٹ ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس ایکٹ 2019پر عملدرآمد سے صوبے کے تقریباً 50 ہزار سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بورڈ مینجمنٹ اور مینجمنٹ کمیٹیز کو ہدایت کی کہ 15 نومبر تک رولز کو حتمی شکل دے کر آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے انشورنس کا نظام رائج ہے۔ صوبائی حکومت کی ترجیح ہے کہ سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کے بعد غریب اور مستحق طبقے کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے۔ مستحق طبقے کی انشورنس کیلئے درکاری رقم صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔ صوبے کے تمام افراد کو ملک کے بڑے ہسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی پر غور کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ صحت کی جانب سے گلگت بلتستان سول سرونٹ ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس ایکٹ 2019کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
02:48:34 PM
01 November, 2024