Recent News

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی قیادت میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹ کا وفد ملاقات کر رہا ہے. Chief Minister Gilgit-Baltistan Eiman Shah

گلگت : وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی قیادت میں گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹ کا وفد ملاقات کر رہا ہے. Chief Minister Gilgit-Baltistan Eiman Shah

08:11:51 AM 27 December, 2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں انتہائی مثبت کردار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی خصوصی مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے تمام مسیحیوں کی مذہبی تقریباتِ کرسمس پر نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مسیحی برادری کو ان کے اس نیک دن پر خوشی، امن وامان اور سکھ چین سے مذہبی تقریبات اپنے عقیدے کے مطابق پرجوش انداز میں مناسکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر تعمیرپاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا ہے پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:02:59 AM 27 December, 2024

گلگت (پریس ریلیز): گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ، چھلمش داس، گلگت میں منعقدہ تقریب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان و دیگر اعلیٰ حکام نے ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔

آج مورخہ 24 دسمبر کو گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ گلگت میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ یہ لیپ ٹاپس نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) گورنمنٹ آف پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ گل مینہ بلال احمد کی خصوصی کاوشوں کے تحت ای-کامرس اور ایمازون کورسز کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو دیے گئے، جنہوں نے اپنی تربیت مکمل کر کے اپنا کاروبار اور آن لائن بزنس شروع کیا ہوا ہے اور اپنے ذرائع آمدن میں زبردست اضافہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شارٹ کورسز میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں پورے پاکستان میں پہلی مرتبہ لیپ ٹاپس گلگت بلتستان میں تقسیم کیے گئے۔ جسے ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

07:49:10 AM 27 December, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سویٹ ہوم دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویٹ ہوم میں موجود مستحق بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ان بچوں کو تمام درکار سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔ پی سی 1- کے مطابق درکار فرنیچر اور دیگر چیزوں کی خریداری کے عمل کو تیز کریں۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت کی کہ سویٹ ہوم کی بلڈنگ کا کام پی سی 1- کے مطابق جلد مکمل کریں۔ ناقص پی سی1- کی وجہ سے اکثر منصوبوں کو ریوائز کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مفاد عامہ کے منصوبے التواء کا شکار رہتے ہیں۔ متعلقہ محکمے پی سی 1- کی تیاری میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھیں تاکہ منصوبوں کے ریویژن کے کلچر کو ختم کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سویٹ ہوم کے بچوں کا سہولیات کی عدم دستیابی پر احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے سویٹ ہوم میں بچوں کے احتجاج کرنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کرائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ سویٹ ہوم جیسے ادارے کو مثالی ادارہ بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈائریکٹر بیت المال کو ہدایت کی کہ صوبے کو ملنے والے حصے میں نادار اور مستحق افراد کی علاج اور ادویات کا زیادہ حصہ مختص کیا جائے تاکہ مستحق افراد کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سویٹ ہوم میں موجود بچوں سے ملے، ان کے مسائل دریافت کئے اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سوشل ویلفیئر، ڈائریکٹر بیت المال اور محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو سویٹ ہوم کے تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:47:52 AM 27 December, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب سے زمین کے کٹاؤ کی روک تھام کیلئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کیلئے وفاقی حکومت کا منصوبہ لاگت 8 ارب کی عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے ب

وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کردہ 8 ارب کا یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کو عملی جامع پہنانے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ اس منصوبے کی کنسلٹنسی کیلئے متعلقہ فرم کو تمام اضلاع میں مختلف ٹیموں کے ذریعے مختصر دورانیے میں کنسلٹنسی مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔ کنسلٹنسی کیلئے ٹائم لائن کا تعین کرکے آئندہ ایک ہفتے میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو آگاہ کیا جائے۔ سیلابی کٹاؤ کی روک تھام کے اس منصوبے میں 60 فیصد سکیموں کا تعین متعلقہ حلقے کے ممبران کی مشاورت سے کیا جائے جبکہ 40 فیصد کا تعین واٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ہوگا۔ منتخب ممبران اسمبلی محکمے کی جانب سے متعین کردہ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 دنوں میں سیلاب سے کٹاؤ کی روک تھام کے منصوبوں کی ترجیحی لسٹ محکمے کے پاس جمع کرائیں گے تاکہ ان کی فزیبلٹی کرائی جاسکے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:47:13 AM 27 December, 2024

گلگت۔ مالی سال 25 -2024 کے لیے Ministry of Poverty Alleviation and Social Safety Division Islamabad کی طرف سے جاری کردہ زکوٰۃ کے فنڈز کی پہلی قسط کے چیک متعلقہ اضلاع (گلگت، دیامر، استور، غذر، گھانچے اور اسکردو) کے ضلعی زکواة کمیٹیوں کے چئرمین صاحبان کو

جس کی منظوری صوبائی زکوٰۃ کونسل جی بی کے اڑتالیسواں اجلاس جوکہ 25 نومبر 2024 کو ابرار احمد مرزا چیف سکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا کی منظوری کے مطابق برائے تقسیم مستحقین حسب ضابطہ ، قانون اور پالیسی کے تحت جاری کیا گیا۔ صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر رحمت خالق، سیکرٹری زکوٰۃ و عشر رحمان شاہ، ایڈمنسٹریٹر زکواة وعشر شیر افضل اور گلگت بلتستان کے چھ اضلاع کے ضلعی زکواة کمیٹیوں کے چیئرمین صاحبان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ زکوٰۃ و عشر جی بی کے زیرکار اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کی زکواة کی تقسیم کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے مقامی زکوۃ کمیٹی اور ضلعی زکوۃ کمیٹی ہر ممکن کردار ادا کرے گی اور مستحقین تک زکوة کی رقم حسب ضابطہ ان تک پہنچایا جائے ۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:34:43 AM 27 December, 2024

One-Day Workshop on GB Protection against Harassment of Women at Workplace Act, 2013 Held in Skardu Skardu, December 23, 2024: A one-day workshop was organized by the Aga Khan Rural Support Programme (AKRSP) in Skardu

The workshop aimed to enhance the capacity of committee members from various government departments across Baltistan Division, ensuring effective implementation of the Act. The event brought together inquiry committee members from almost every government department in Baltistan Division, reflecting the region's proactive efforts to address workplace harassment. "It is commendable that such committees have been established in nearly all government entities/offices in the division, marking significant progress in fostering a safe and inclusive working environment", said Commissioner Baltistan Division Najeeb Alam. During the workshop, participants were provided a comprehensive overview of the Act, its provisions, and mechanisms for addressing workplace harassment. They were also apprised of international legal frameworks and best practices related to the protection of women, broadening their understanding and capacity to handle cases effectively.

07:33:13 AM 27 December, 2024

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی چئیرمین این ایچ اے سے ملاقات، گلگت سکردو روڈ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار-

اسلام آباد. گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار سلطان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گلگت سکردو روڈ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت سکردو روڈ پر پیش آنے والے حادثات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان کے لوگ سفر کر دوران عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں ،آئے روز حادثات کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پایا جارہا ہے۔چئیرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہر انجینئرز اور این ایچ اے کی ٹیموں نے روڈ کی سروے مکمل کرلی ہے اور حادثات کی روک تھام اور روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پی سی ون تیار کرکے وزارت منصوبہ بندی کو بھیج دیا گیا ہے اور جلد سی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں پی سی ون منظور ہوگا جس کے بعد فوری طور پر روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے گلگت سکردو روڈ پر بلاتاخیر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔جس پر چئیرمین این ایچ اے نے کہا کہ جلد سلائڈنگ ایریاز کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

07:31:31 AM 27 December, 2024