وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم گلگت بلتستان کا اثاثہ تھے ملک کی سینئر بیوروکریسی میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرکے انہوں نے علاقے کا نام روشن کیا۔ مرحوم کی زندگی نوجوانوں کے کامیاب مستقبل اور علاقے کا نام روشن کرنے کیلئے مشعل راہ ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:07:07 AM
11 November, 2024
جس کی مہمان خصوصی سعدیہ دانش ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی تھیں ۔تقریب میں کالج کی طالبات نے علاقائی ثقافت کے مطابق سٹالز لگائےاور رنگ برنگے پروگرام پیش کیے،جس کو مہمان خصوصی نے خوب سراہا،کالج کی پرنسپل محترمہ ماہی پروین نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ کالج کے مسائل سے آگاہ کیا،مہمان خصوصی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کالج کے مسائل کو حل کرنے میں کالج کی معاونت فرمائی گی۔
Sadia danish
07:01:08 AM
11 November, 2024
کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی فکری اور نظریاتی رہنمائی نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور اور بیداری بخشی ان کی سوچ آج بھی ہمارے ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ علامہ اقبال نے ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھا تھا جہاں انصاف، مساوات اور اتحاد بنیادی اقدار ہوں۔ ان کا وژن نہ صرف ایک علیحدہ وطن کے لیے تھا بلکہ ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لیے بھی تھا جو ہمدردی، بہادری اور ترقی کا حامل ہو۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اقبال کے افکار، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، خود انحصاری، استقامت، اور اقدار کی پاسداری کا درس دیتے ہیں۔ نوجوان اقبال کی شاعری اور فلسفے سے سبق حاصل کریں تاکہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور ایک خوشحال، متحد اور جمہوری پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں اقبال کی میراث کو محض الفاظ میں نہیں بلکہ عمل کے ذریعے زندہ رکھنا ہے اور ایک ایسے معاشرے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کی بنیاد رواداری، دیانتداری اور ترقی پر ہو۔
#IqbalDay
06:59:32 AM
11 November, 2024
تقریب میں سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد، سیکریٹری واٹر منیجمنٹ و ایریگیشن محمد اعظم خان، سیکریٹری زراعت و لائیو سٹاک منصور عالم، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد اور ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان سمیت مختلف سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کے خوبصورت مناظر کی عکاس کتاب منظر عام پر لانے کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ یہ کتاب بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور ملکی و عالمی سیاحوں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔
گلگت : سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کی خوبصورتی، قدرتی مناظر اور لینڈ اسکیپ فوٹوگرافی سے متعلق شاندار کتاب "بلوچستان: ایئر پینوراماس اینڈ لینڈ سکیپس" کی تقریب رونمائی روپانی اکیڈمی گلگت میں منعقد ہوئی، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
Aziz Ahmed Jamali
06:56:40 AM
11 November, 2024
گلگت۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے 9 نومبر، علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے،جسے حقیقی معنوں میں اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصّے کا کام کرنا ہوگا۔ علامہ اقبال کو نو جوانوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں اور انہوں نے نوجوانوں کو شاہین کا لقب دیا، نئی نسل کو اپنےاندر عقابی روح کو بیدار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے۔تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرأت رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبۂ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ وہ فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے،جو فضاؤں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔
اس موقع پر معاون خصوصی نے اس عظم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔
06:55:00 AM
11 November, 2024
9 نومبر، علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر ہے،جسے حقیقی معنوں میں اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصّے کا کام کرنا ہوگا۔ علامہ اقبال کو نو جوانوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں اور انہوں نے نوجوانوں کو شاہین کا لقب دیا، نئی نسل کو اپنےاندر عقابی روح کو بیدار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے۔تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرأت رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبۂ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ وہ فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے،جو فضاؤں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔
اس موقع پر معاون خصوصی نے اس عظم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔
06:53:45 AM
11 November, 2024
گلگت (پریس ریلیز) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تھگس، ضلع گانچھے، گلگت بلتستان میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کے زیرِ نگرانی خدمات انجام دینے والی رمدے فاؤنڈیشن کے تعاون سے رمدے یونیورسٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم آفس اسلام آباد میں اپنے دستِ مبارک سے آج افتتاح کیا۔ جس میں جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے، فلسطین، اعراق، اٹلی، شام کے سفراء، وفاقی وزراء، اعلیٰ بین الاقوامی اور قومی شخصیات سمیت صوبائی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان ثریّا زمان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، سیکریٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے نے تقریب میں یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تھری ڈی، نقشے اور تصاویر کے ذریعے تفصیلی بریفننگ دی اور 200 کنال زمین الاٹ کرنے اور اس ضمن میں ضروری کوائف کی تیاری میں بھر پور تعاون کرنے پر انہوں نے صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
گلگت بلتستان کی حکومت نے اس یونیورسٹی کے قیام کے لیے 200 کنال زمین تھگس گاؤں میں الاٹ کر دی ہے۔ یہ یونیورسٹی جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کی ذاتی کاوشوں، رمدے فاؤنڈیشن کے ذریعے اکھٹے ہونے والے عطیات، تھگس کے عوام اور ٹھیکدار کے تعاون سے تعمیر کی جائے گی۔ مذکورہ یونیورسٹی کے تعمیر کا باقاعدہ آغاز مارچ 2025 میں ہو گا۔ جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے پہلے سے ہی تھگس گاؤں میں بچے اور بچیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکول چلا رہے ہیں۔ اس سکول سے متاثر ہو کر علاقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لیے انہوں نے اس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے نے گلگت بلتستان کے وفد جس میں سیکریٹری فرید احمد بھی شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے رمدے یونیورسٹی کے ویژن، سکوپ، تعمیر و ترقی، معیار اور اہمیّت و افادیت پر گفتگو کی۔ وفد کے اراکین نے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کے اس عِلم اور مُعلّم دوست اقدام کو صمیمِ قلب سے سراہا۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan
08:47:36 AM
08 November, 2024
کرتے ہوئے کہا کہ کلکٹر کسٹم کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کی وجہ سے سوست ڈرائی پورٹ میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا اور پارلیمانی کمیٹی سمیت کسی بھی فورم میں کسٹم کلکٹر کا شرکت نہ کرنا ان کی غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو کسٹم کلکٹر کی غیر سنجیدگی اور ان کی نااہلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حوالے سے خصوصی مراسلہ تحریر کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاک چین بارڈر کو سال بھر کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن کسٹم کلکٹر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چائنہ کاروبار سے منسلک تاجروں کے مشکلات میں اضافہ ہورہاہے اور پاک چین تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے پاکستانی معیشت کو نقصان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے سوست ڈرائی پورٹ میں کنٹینرز کی کلیئرنس اور تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد، سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، انچارج این ایل سی سوست ڈرائی پورٹ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف، صدر امپورٹر/ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن محمد اقبال اور سابق صدر جی سی سی آئی عمران علی شامل ہیں۔جو آئندہ 15دنوں میں اپنی مکمل سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ شمس لون، معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ محمد علی قائد،سیکریٹری انڈسٹریزاینڈ کامرس، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، این ایل سی کے نمائندے، ڈی آئی جی گلگت ریجن، ڈپٹی کمشنر گلگت، ڈپٹی کمشنر ہنزہ، ایف آئی اے کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Deputy Commissioner, Gilgit
Deputy Commissioner Hunza
08:46:03 AM
08 November, 2024