ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز مسافروں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ محکمے اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔ بیشتر ٹریفک حادثات ڈرائیورز کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث رونما ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی کہ مسافرگاڑیوں کیلئے ٹائم کا تعین ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے کیا جائے۔ بسری کے مقام پر بڑے مسافر گاڑیوں میں دو ڈرائیورز کی دستیابی کو چیک کیا جائے۔ روٹ پرمٹ اور گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کرکے ان کو سہولیات فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ ڈرائیورز کیخلاف قانونی ایکشن لیا جائے لیکن پولیس، انتظامیہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے غیر شائستہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسافر گاڑیوں میں کیمرے اور ریکارڈنگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام ٹیکسی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسی گاڑیوں پر سٹیکرز آویزاں کئے جائیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB
NATCO
08:44:40 AM
08 November, 2024
گلگت (پریس ریلیز)۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دو ڈویژنل دفاتر کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے علاقے بلتستان ڈویژن اور دیامر استور ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے دفاتر قائم کرنے کی منظوری دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد خطے میں انتخابی عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنانا ہے، تاکہ عوامی سہولت میں اضافہ کیا جا سکے۔
Syed Mehdi Shah
08:42:32 AM
08 November, 2024
غذر۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ضلع غذر کے فش فارمرز کیلئے گلگت بلتستان کے آرگینک مصنوعات اور ٹراؤٹ مچھلی کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کےلیے سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔
08:41:30 AM
08 November, 2024
"گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا فاٹا کے ضم اضلاع اور بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر ہماری توجہ پوری طرح مرکوز ہے۔ تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کاملکی ترقی کے سفر میں کلیدی تعاون ہے۔ گلگت بلتستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئےوفاقی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں قطری سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔"
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
کے آئی یو اور بلتستان یونیورسٹز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان نے ایک ارب روپے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دی۔
08:38:22 AM
08 November, 2024
Chief Minister Gilgit Baltistan, Gulbar Khan presents traditional Balti robes and a cap to the Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, today in Gilgit.
04:38:58 PM
06 November, 2024
خطے میں امن کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے گلگت بلتستان سکاؤٹس کے نڈر نوجوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔
~وزیرِاعظم محمد شہباز شری
#PMVisitGB
Government of Pakistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
04:35:39 PM
06 November, 2024
Gilgit : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a special meeting of the Gilgit Baltistan Cabinet in Gilgit on November 6, 2024.
Government of Pakistan
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
04:31:41 PM
06 November, 2024
وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان۔ متعدد منصوبوں کا افتتاح۔
ٖغذر میں سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کردہ مکانات کا افتتاح۔
وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا دورہ گلگت بلتستان۔
04:27:40 PM
06 November, 2024