Recent News

محکمہ اطلاعات حکومت گلگت بلتستان

گلگت جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار آغاز وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سیکریٹری سیاحت و ثقافت سردار اسد ہارون سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے،جنہوں نے شرکت کرنے والی ٹیموں سے ملاقات کی اور انہیں مقابلوں کے دوران بہترین کھیل اور اعلیٰ سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔بظور مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ پولو گلگت بلتستان کی ثقافت کا ایک اہم اور قدیم حصہ ہے، جو علاقے کی روایات، یکجہتی اور زندہ دل روح کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے فراہم کرے گا بلکہ خطے کی بھرپور ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کرے گا۔ واضح رہے کہ جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کے دوران مختلف ٹیموں کے مابین اعلیٰ معیار کے مقابلے متوقع ہیں، جو کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

08:55:33 AM 27 April, 2026

Gilgit. The Jashan-e-Baharan Polo Tournament 2026 kicked off today at the Wahab Shaheed Polo Ground

Gilgit! Chief Secretary Gilgit-Baltistan, Arshad Majeed Mohmand, graced the occasion as chief guest, officially starting the competition with a ceremonial ball throw. Secretary Tourism, Sardar Asad Haroon, and stakeholders met with participating teams, encouraging sportsmanship. Polo holds a special place in Gilgit-Baltistan's culture, symbolizing tradition and community spirit. The tournament promises thrilling action and showcases the region's rich heritage.

08:53:47 AM 27 April, 2026

گران وزیراعلیٰ کا چھموگڑھ، جلال آباد امن معاہدے کا خیرمقدم، 8 محرم واقعے کے بعد تنازع جرگہ کے ذریعے حل

گران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے چھموگڑھ اور جلال آباد کے درمیان امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں پائیدار امن، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین آئندہ بھی امن کے قیام کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ یہ تنازع گزشتہ سال 8 محرم الحرام کو چھموگڑھ کے مقام پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد شدت اختیار کر گیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں علاقوں کے درمیان کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے۔ تاہم صوبائی حکومت کی سنجیدہ کاوشوں اور مسلسل رابطوں کے نتیجے میں معاملہ جرگہ کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔ تنازع کے حل کے لیے دونوں جانب سے چھ، چھ رکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے باہمی مشاورت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھایا۔ اس عمل میں کوہستان کے بزرگوں پر مشتمل جرگہ نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا، جبکہ ڈپٹی کمشنر گلگت نے بھی اس تمام عمل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کے درمیان اعتماد بحال کرنے میں مدد دی۔ اسی سلسلے میں آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نگران وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ایک گرینڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں عمائدین جلال آباد، عمائدین چھموگڑھ، کوہستانی جرگہ کے اراکین اور نگراں کابینہ کے ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے گفتو شنید ہوئی جسے تمام شرکاء کی موجودگی میں پڑھ کر سنایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے جرگہ اور عمائدین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا، جو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے خاص طور پر جلال آباد اور چھموگڑھ کے عمائدین اور کوہستان کے بزرگوں کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا، جن کی دانشمندانہ کوششوں سے یہ معاہدہ ممکن ہوا اور علاقے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوئی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اتحاد، رواداری اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنا ناگزیر ہے، جبکہ حکومت ایسے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرے گی جو خطے میں استحکام اور ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنیں۔ جرگہ کے اراکین نے بھی اس موقع پر امن اور مفاہمت کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام مزید کشیدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس لیے تمام اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے بردباری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مثبت مثال قائم کی ہے، جسے برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

08:51:49 AM 27 April, 2026

گلگت ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ملاقات کررہے ہیں۔

گلگت ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ملاقات کررہے ہیں۔

08:49:04 AM 27 April, 2026

گلگت: چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند ، سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ اور سیکریٹری صحت آصف اللہ کے ہمراہ ڈی ایس پی فقیر محمد کی عیادت کر رہے ہیں۔

گلگت: چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند ، سیکریٹری اطلاعات ثناء اللہ اور سیکریٹری صحت آصف اللہ کے ہمراہ ڈی ایس پی فقیر محمد کی عیادت کر رہے ہیں۔

08:06:17 AM 22 April, 2026

On the occasion of International Radio Day, a special message was delivered by the Caretaker Minister for Information and Technology, Ghulam Abbas, highlighting the vital role of radio in promoting information, education, cultural heritage, and community

ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، غلام عباس نے اپنے خصوصی پیغام میں ریڈیو کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو آج بھی معلومات کی بروقت فراہمی، تعلیم کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور معاشرتی روابط کے استحکام میں نہایت کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کی تیز رفتار دنیا میں بھی ریڈیو اپنی سادگی، رسائی اور مؤثر ابلاغ کی بدولت دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک آواز پہنچانے کا ایک قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔ ریڈیو قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے اور باشعور و باخبر معاشرے کی تشکیل میں نمایاں کردار رہا ہے اور یہ سلسلہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اور بھی موثر انداز میں جاری رہے گا۔

06:37:06 PM 13 February, 2026

گلگت: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ مرزا علی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی محمد ایوب وزیری ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

گلگت: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ مرزا علی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی محمد ایوب وزیری ملاقات کر رہے ہیں. Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:14:44 AM 27 December, 2024

نیٹکو کا راولپنڈی سے لاہور بس سروس کا دوبارہ آغاز راولپنڈی۔ نیٹکو نے آج راولپنڈی سے لاہور کے درمیان اپنی دیرینہ بس سروس کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ یہ سروس موٹروے کے ذریعے آرام دہ اور جدید ڈائیوو بسوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔ یہ قدم عوا

سیاحتی سیزن کے دوران نیٹکو جدید بسوں کا اضافہ کرے گا اور لاہور سے گلگت اور سکردو کے لیے خصوصی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ نیٹکو کا یہ اقدام گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں کو جوڑنے اور سیاحت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹکٹ کی بکنگ آن لائن اور ٹرمینل دونوں جگہ دستیاب ہوگی۔ مزید معلومات اور بکنگ کے لیے نیٹکو کی ویب سائٹ اور ٹرمینلز پر رابطہ کریں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:13:01 AM 27 December, 2024