Recent News

گلگت۔ مورخہ 30 ستمبر 2024 کو سینئیر سول جج اجلال احمد نے سینٹرل جیل مناور کا دورہ کیا۔ سپرٹینڈنٹ آف جیل محمد سلیم نے سینئیر سول جج کی جیل آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

سینئیر سول جج نے جیل کے تمام بیرکس اور کچن کا تفصیلی دورہ کیا۔ کھانے پینے کی اشیاء کے میعار اور صفائی ستھرائی کے بہترین نظام چلانے پر سپرٹنڈنٹ جیل اور دیگر انتظامی عملہ کو شاباش دی ۔ سینئیر سول جج نے جیل میں قیدیوں کیلئے بنایا گیا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔ اور جیل انتظامیہ کی قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور انکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کو سراہا۔سینئیر سول جج نے قیدیوں سے تفصیلی ملاقات میں انکے مسائل دریافت کیا۔سپر ٹنڈنٹ جیل نے جیل کے تمام مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر سینئیر سول جج اجلال احمد نے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:28:18 AM 03 October, 2024

اسلام آباد. گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں گورنروں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اس کے اثرات پر گ

جبکہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیاحت (ٹورازم) کے فروغ پر بھی بات کی۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان قدرتی حسن اور تاریخی ورثے کے لحاظ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہترین مقامات ہیں، اور سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کو مشترکہ سیاحتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سیاحت کی صنعت کو مزید وسعت دی جا سکے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لانے کے لیے خیبر پختونخوا کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کو بھی گلگت بلتستان کے لیئے فلائٹس شروع کرنی چاہیئں تاکہ سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے تمام صوبوں اور علاقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ Syed Mehdi Shah Faisal Karim Kundi

08:30:10 AM 01 October, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 3.2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ بٹوٹ نومل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہری علاقوں کو بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ پاور کے منصوبوں کی بروقت تکمیل نہیں ہونا ہے۔

ہم نے اپنے ایک سال کی مدت میں بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کے ٹائم لائنز کا تعین کیا اور باقاعدگی سے ان ٹائم لائنزپر عملدرآمد کا جائزہ لیتے رہے جس کی وجہ سے بیشتر زیر التواء پاور پروجیکٹس مکمل ہورہے ہیں۔ نلتر 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ گلگت شہر کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، متعلقہ محکمے نے حکومت کو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز دیئے ہیں ان ٹائم لائنز پر عملدرآمد میں تاخیر نظر آرہا ہے۔ اگر اس منصوبے کی تکمیل نومبر میں بھی ہوتی ہے تو گلگت میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ منصوبے پر مزید تاخیر کی صورت میں سیکریٹری برقیات کو متعلقہ ٹھیکیدار کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نومل بٹوٹ 3.2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور محکمے کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ریجنل گرڈ سٹیشن کے آئی یو اور نومل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس منصوبے کی ٹائم لائنز کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کی معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جائے۔ ریجنل گرڈ میں استعمال ہونے والے تمام میٹریل کا لیبارٹری ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت گلگت بلتستان اس منصوبے کیلئے درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ صوبائی سیکریٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ریجنل گرڈ فیز 1 کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے عمائدین نلتر پائین نے ملاقات کی اور 18 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے واٹر چینل کی وجہ سے درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ نلتر پائین کے عوام کے جائز مطالبات پر غور اور قابل عمل حل نکالنے کیلئے چیئرمین ریفارمز کمیٹی و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اپنی سفارشات تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کرے گی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:27:09 AM 01 October, 2024

گلگت:وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل بٹوٹ 3.2 میگاواٹ پاور منصوبے کا افتتاح کیا. اس موقع پر وزیراعلی کو محکمہ برقیات کے حکام کی طرف سے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئ

گلگت:وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومل بٹوٹ 3.2 میگاواٹ پاور منصوبے کا افتتاح کیا. اس موقع پر وزیراعلی کو محکمہ برقیات کے حکام کی طرف سے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئ

08:23:45 AM 01 October, 2024

گلگت۔ ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون نے اساتذہ کو کلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔

گلگت۔ ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن گلگت بلتستان فیض اللہ خان لون نے اساتذہ کو کلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔

08:20:47 AM 30 September, 2024

وطن عزیز کے دفاع و سلامتی کیلئے ہمارے پاس منظم اور مضبوط فوج ہے، شمس الحق لون

پوری دنیا میں طاقوتی طاقتیں چن چن کر مسلمان رہنماوں کو نشانہ بنا رہی لیکن پاکستان کے مضبوط دفاع کی وجہ سے دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر داخلہ گلگت : وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ ملک عزیز پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری بہادر اور منظم فوج اور انٹلی ایجنسیوں نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ پاک فوج دفاع وطن کے لئے پرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے اور 25 کروڑ عوام اپنی بہادر فوج کے پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں طاقوتی طاقتیں چن چن کر مسلمان رہنماوں کو شہید کر رہی ہیں اور حال ہی میں حزب اللہ کے سربراہ کو اسرائیل نے شہید کیا۔ ہم حسن نصراللہ سمیت اسماعیل ہنیہ اور دیگر مسلمان رہنماوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملی یکجہتی اور اتفاق کا مظاہرہ کریں اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط فوج سمیت بہترین ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تگ و دو کریں ۔ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عدم استحکام کا شکار ہونے سے محفوظ ہے اور جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اور ہماری قوم اپنے بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

08:19:19 AM 30 September, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشا ڈیم کے CBMsکے تحت منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر دیامر کی ضلعی انتظامیہ، متعلقہ سیکریٹریز اور آفیسران کی غیر سنجیدگی پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ آفیسران کی

دیامر کے عوام نے ملک پاکستان کی روشن مستقبل کیلئے قربانیاں دی ہیں لیکن ان قربانیوں کے بدلے میں عوام کے جائز مطالبات اور احساس محرومی کا ا زالہ نہیں ہورہاہے۔ واپڈا کی جانب سے بھی انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے دیامر کے عوام اور منتخب نمائندوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے شروع کئے جانے والے میگا منصوبے کسی بھی وجہ سے التواء کا شکار نہ ہو۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی احساس محرومی دور کرنے کیلئے CBMsکے تحت منصوبوں کو فوری طور پر شروع نہیں کیا گیا تو خدشہ ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے اس منصوبے پر بھی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ 2010 میں CBMsکے نام پر دیامر میں مختلف منصوبوں کے PC-1بنائے گئے جو آج تک صرف کاغذوں میں موجود ہے۔ ان PC-1پر عملی طور پر کام شروع نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پیدا ہورہی ہے اور ان کے احساس محرومی میں ا ضافہ ہورہاہے۔ واپڈا کے متعلقہ آفیسران وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سی بی ایمز کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں۔ CBMsکے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے واپڈا کو سفارش بھیج دی جائے گی کہ CBMsکے منصوبوں کے فنڈز گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کو ٹرانسفر کئے جائیں تاکہ متعلقہ محکموں کے تحت ان منصوبوں کی جلد تعمیر کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس میں دیامر کے منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی CBMsکے نام پر صرف اجلاس بلانے اور عملی اقدامات شروع نہ کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی جانب سے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہاہے جس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے واپڈا حکام، کمشنر دیامر/ استور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر، سیکریٹری پاور، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعمیرات و مواصلات سمیت تمام متعلقہ آفیسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ CBMsکے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے چلاس میں منعقد کرکے CBMsکے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی سفارشات تیار کریں۔ 5 اکتوبر کو ان سفارشات کی منظوری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوگا جس میں متعلقہ کمیٹی کے سفارشات پر غور کیا جائے گا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:17:35 AM 30 September, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پڑی بنگلہ میں 10 بیڈ ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کی پسماندگی دور کرنا،عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانااور بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنانا صوبائی حکوم

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پڑی بنگلہ، سئی بالا اور چھموگڑھ پر مشتمل الگ تحصیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے تحصیل کے قیام سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ لینڈ ریفارمز کا مسئلہ آئندہ ایک مہینے میں حل کریں گے۔ زمینوں کی ملکیت قانونی طریقے سے گلگت بلتستان کے عوام کو دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پڑی بنگلہ 10 بیڈ ہسپتال میں 2ڈاکٹرز کی تعیناتی اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے احکامات دیئے۔ پڑی بنگلہ کے عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے پڑی بنگلہ 10 بیڈ ہسپتال کا افتتاح کیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عمائدین جگلوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جگلوٹ کے عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ صحت، تعلیم اور پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات حل کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر عوامی ضرورت کو مدنظر رکھ کر گریٹر واٹر سپلائی سکیم اور چکرکوٹ تا جگلوٹ 2کلو میٹر روڈ کے پی سی ون کی ریویجن کیلئے بھی محکمہ پلاننگ کو احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے عمائدین کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ جگلوٹ میں گراؤنڈ کی توسیع کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جگلوٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائیگا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:14:02 AM 30 September, 2024