صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کا وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے حالیہ دورہ استور میں عوامی نوعیت کے منصوبوں کے اعلانات سمیت متاثرین سیلاب کے مسائل کیلئے عملی اقدامات اور حالیہ کابینہ اجلاس میں لینڈ ریفارمز، نئے اضلاع فعال بنانے اور دیگر اہم فیصلوں کے حوالے سے اظہار خیال
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:36:38 AM
09 October, 2024
کی ہے کہ گندم کی ترسیل کے عمل کو تیز کیا جائے۔ نیٹکو اور این ایل سی کو پابند بنایا جائے کہ اسلام آباد سے گندم کی ترسیل کے عمل کو تیز کرے اور سنوبونڈ ایریاز میں درکار سٹاک کو یقینی بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر و سیکریٹری خوراک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی آمد ہے چند دنوں بعد دور دراز علاقوں میں ترسیل کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خوراک،نیٹکو اور این ایل سی گلگت بلتستان کے تمام دور دراز علاقوں میں درکار سٹاک کو یقینی بنائیں تاکہ فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
08:30:13 AM
09 October, 2024
پاک آرمی اور جی بی گورنمنٹ کے تعاون سے چار روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 7 سے 10 اکتوبر تک گلگت میں جاری رہے گی۔
ورکشاپ میں پاکستان بھر سے ایکسپرٹ سپیکرز بلایئے گےہیں جو شرکاء کو اہم موضوعات کے بارے میں آگاہی فراہم کرینگے خصوصاَََ وہ موضو عات اور ایشو زجن کا تعلق جی بی سے ہے۔
ور کشاپ کے شرکاء میں جی بی اسمبلی کے ممبران ، سماجی وسیاسی شخصیات ، علمائے کرام ، صحافی حضرات ،وکلاء حضرات ، پروفیسر ، طلباء اور یو تھ کی کثیر تعداد شامل ہے۔
ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے کہاکہ ورکشاپ میں معاشرے کے مختلف شعبوں سے اکھٹے ہونے والے افراد کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ورکشاپ نہ صر ف تعلیمی لحاظ سے گہری اہمیت کی حامل ہو گی بلکہ قومی سلامتی کو در پیش مسائل کو سمجھنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہو گی۔
ورک شاپ میں نہ صرف اہم موضوعات پر بحث مباحثہ ہوگا بلکہ شرکاء جی بی کے اہم اداروں کا دورہ بھی کریں گے
واضح رہے کہ پہلی ورکشاپ کی کامیابی اور فیڈ بیک کو مد نظر رکھتے ہوئے ورکشاپ کے دوسرے ایڈیشن میں مزید شرکاء اور اضافی شعبوں کے ساتھ ترتیب دیا گیا تا کہ نیشنل سیکیورٹی چیلنجز کی سمجھ کو وسیع کیا جا سکے۔
08:26:30 AM
09 October, 2024
گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن کے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ٹریننگ الیکشن کمیشن گلگت میں ہورہی ہے جبکہ بلتستان ڈویژن کی ٹریننگ سکردو میں جاری ہے ۔اس ٹریننگ کے لیے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی خدمات حاصل کی ہیں ۔ اور ٹریننگ کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری ٹریننگ 7 اکتوبر سے 9اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جبکہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو کنوینئر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کو کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا ہے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان( تمغہ شجاعت)نے کہا ہے کہ ہم موجودہ صوبائی حکومت کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنی کابینہ کے پہلے سیشن میں ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو منظور کیا اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو اپنا فرض اولین قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ان تمام کوششوں سے صاف نظر آرہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی انتخابات سے جو امیدیں وابستہ ہیں وہ بہت جلد پوری ہونگی۔
Election Commission Of Pakistan - ECP
08:23:27 AM
09 October, 2024
اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سینٹر گلگت بلتستان کے افتتاح کے بعد خطے میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے نیشنل اسپیس ایجنسی نے حال ہی میں لانچ کیے گئے کمیونیکیشن سیٹلائٹ PakSat-MM1 کے HTS ٹرمینل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نصب کر دیا ہے۔ اس تنصیب کو خطے میں مواصلاتی خدمات کو بڑھانے کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ جی بی کی طرف سے افتتاح کیا گیا، یہ نظام نہ صرف وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جی بی حکومت کے مختلف محکموں کے باہمی رابطے کو بدل دے گا بلکہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں واقع مختلف سرکاری ٹینٹیکلز تک معلومات اور مواصلات تک رسائی کو بھی ممکن بنائے گا۔ سپارکو کی جانب سے اس سہولت کی فراہمی کو پورے جی بی حکومت کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ کسی بھی دور دراز علاقے اور ناقابل رسائی سخت خطوں میں تعینات کیے جانے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ نظام اقتصادی ترقی اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
PakSAT-MM1 ہائی تھرو پٹ سسٹم قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کی انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا جس سے معلومات، تعلیم اور ضروری خدمات تک رسائی ممکن ہو سکے گی، یہ سیٹلائٹ دور دراز علاقوں کی ترقی اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ مزید برآں،
PakSat-MM1 ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی کوششوں میں معاونت اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
PakSAT-MM1 HTS سروسز پاکستان کی تکنیکی ترقی اور اس کی ڈیجیٹلائزیشن کے عزم کا ثبوت ہیں۔ حکومت اور نجی شعبہ سیٹلائٹ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:51:43 AM
07 October, 2024
گلگت ( پریس ریلیز) 5 اکتوبر 2024 کو گورنمنٹ بوائز انٹر کالج جاگیر بسین، گلگت میں ایک پروقار تقریب کے دوران لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں کالج کے اساتذہ، طلباء اور دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن فرید احمد نے خصوصی شرکت فرمائی۔ جبکہ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم نے صدارت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد بلال نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ اپنے خطاب میں پرنسپل نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تعاون پر سیکریٹری کا شکریہ ادا کیا اور کالج کو درپیش مسائل، جیسے اضافی اراضی، کمپیوٹر لیب کے لیے کمپیوٹرز، ملٹی پرپز ہال اور کالج بس کی ضرورت کا ذکر کیا۔ انہوں نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن سے ان مسائل کے حل کے لیے تعاون کی اپیل کی۔
مہمان خصوصی سیکرٹری فرید احمد نے اپنے کلیدی خطاب میں طلباء کو تعلیم کی اہمیت اور اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں محنت اور لگن سے علم و فضل کے ذریعے ستاروں پر کمند ڈالنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کالج کے نظم و ضبط اور طلباء کی تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا اور پرنسپل کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل پر فوری اقدامات کا یقین دلایا۔
سیکریٹری نے 10 کمپیوٹرز کی فوری فراہمی کے لیے ہدایات جاری کیے اور کالج بس کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں، ملٹی پرپز ہال کی تعمیر اور اضافی اراضی کی خریداری کے لیے بھی ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر لائبریری کا افتتاح سیکریٹری نے اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر کیا۔ مہمانان نے لائبریری کا دورہ کیا اور وہاں موجود کتب اور علمی مواد کو سراہا۔
یہ لائبریری طلباء کے لیے علم کے حصول کا ایک قیمتی ذریعہ بنے گی اور تعلیمی میدان میں مزید ترقی کے امکانات کو فروغ دے گی۔ کالج کے پروفیسر نور علی اور پروفیسر فضل کریم نے مہمانوں کو روایتی شال اور ٹوپی پہنائی۔
06:50:09 AM
07 October, 2024
ہنزہ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے ہنزہ کریم آباد میں ہاوس آف پاکستان کے زیر اہتمام بزنس ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ہنزہ میں بجلی اور پانی کے مسائل کے حل کے لئے تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے اور بعض کاغذی دانشوروں کی انا پرستی کی وجہ سے ہنزہ میں بجلی کا مسئلہ کئی صدیوں سے حل نہیں ہوسکا تھا،مگر اس دفعہ آئی پی ایس کے ساتھ مل کر ہنزہ میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے اور انشاء اللہ ہنزہ میں بجلی کے مسائل جلد حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بعض جلعی اور کاغذی دانشورں کی وجہ سے ہنزہ میں بزنس کمیونٹی کو بڑے پیمانے پر مالی خسارے کا سامنا ہوتا ہے اور چھ ماہ میں ستر کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جو بجلی کے متبادل زرائع پر خرچ کئے جارہے ہیں ہنزہ میں بجلی کا بحران ختم ہوگا تو ہوٹل انڈسٹری سے لیکر بجلی کے صنعت سے وابستہ کاروباری حضرات کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آغاخان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ سے علاقائی ترقی میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ہنزہ کی ترقی میں اے کے ڈی این کا بڑا کردار ہے معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے اور خاص کر بنزنس کمیونٹی کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل کی فراہمی کے لئے اقدات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے ہنزہ پورے ملک میں ایک پرامن ترین خطہ ہے اور دنیا بھر سے جو سیاح ہنزہ آتے ہیں وہ ہنزہ میں اپنے آپ کو سب سے زیادہ محفوظ سجھتے ہیں یہی ہنزہ کے لئے فخر کی بات ہے اور ہم سب کے لئے یہ ایک اعزاز ہے۔ہمارے اجداد نے ایمان داری اور دیانت داری کے ساتھ محنت اور لگن سے ہنزہ کو یہ مقام دلایا ہے ہمیں اپنے اجداد کے ویژن کو لیکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔معاون خصوصی نے تقریب کے موقع پر ہاوس آف پاکستان کی ٹیم کی طرف سے بزنس ایپ کی لانچنگ پر انہیں مبارک باد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ ہنزہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے بزنس ایپ مدد گار ثابت ہوگی۔
Eiman Shah
06:48:22 AM
07 October, 2024
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کے ہمراہ چار جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کے عوام اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزادی اور سکون کے ساتھ ہیں۔ ہماری شہداء حقیقی ہیرو ہیں پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔
06:46:25 AM
07 October, 2024