Recent News

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دشکن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شاندار انداز میں دشکن کے عوام نے میرا استقبال کیا اور مجھے عزت دی اس پر میں عمائدین اور عوام دشکن کا مشکور ہوں۔

استور اور دیامر کے روایات، ثقافت مشترک ہیں، ہم استور کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اس وقت مخلوط حکومت ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کرنے میں مدد ملی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ چند لوگ مسلکی بنیادوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں نفرت کی سیاست کو ختم کریں۔ گزشتہ حکومتیں کوششوں کے باوجود جو کام نہیں کرسکے وہ ہماری حکومت نے ایک سال کی مختصر مدت میں کردیکھایا۔ لینڈر یفارمز، گندم کی فراہمی اور سبسڈی کا مسئلہ،گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن سمیت تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو مکمل کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر دشکن واٹر چینل کو ای ٹی آئی کے ذریعے مکمل کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ٹی آئی سے تاخیر ہونے کی صورت میں آئندہ سال کے اے ڈی پی میں اس منصوبے کو شامل کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے دشکن2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ پر جاری کام کو تیز کرنے کے بھی احکامات دیئے۔ اس موقع پر دشکن کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور چھوٹے منصوبوں کیلئے وزیر اعلیٰ بلاک الوکیشن سے ساڑھے 4 کروڑ کی رقم فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دشکن کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کے قیام سے یہاں کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے دشکن بوائز ہائی سکول کو ہائیرسیکنڈر کا درجہ دینے اور دشکن ٹرانسمشن لائن کے منصوبے کو مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ نے دشکن 10بیڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

06:44:41 AM 07 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یشلیتو پاور پروجیکٹ، درلے پاور پروجیکٹ،تریشنگ پاور پروجیکٹ اور بلشبر پاور پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں درپیش بجلی بحران کے حل کیلئے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ محکمہ برقیات کے زیر التواء تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے اور ان منصوبوں کیلئے درکار وسائل کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صوبائی سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ محدود وسائل کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے یشلیتو، درلے،تریشنگ اور بلشبر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

06:43:04 AM 07 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے استور امن کمیٹی کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے استور امن کمیٹی کا وفد ملاقات کررہا ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

08:02:13 AM 04 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں۔

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور پریس کلب کے نو منتخب کابینہ سے حلف لے رہے ہیں۔

08:01:10 AM 04 October, 2024

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کو غذائیت کے عنوان پر منعقدہ تقریب کے منتظمین شیلڈ دے رہے ہیں۔ Eiman Shah

گلگت۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کو غذائیت کے عنوان پر منعقدہ تقریب کے منتظمین شیلڈ دے رہے ہیں۔ Eiman Shah

08:00:11 AM 04 October, 2024

گلگت۔ صوبائی وزیر قانون غلام محمد کا گلگت بلتستان سروس ٹریبونل کا دورہ۔ صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کا دورہ کیا۔گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے معزز چیئرمین جناب ممتاز احمد اور ممبران جناب منیر احمد اور محمد اشرف نے وزیر قانون

اس موقع پر وزیر قانون نے سروس ٹریبیونل کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس ادارے کے فعال ہونے سے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر فوری طور پر حل ہو رہے ہیں۔موجودہ چیئرمین اور ممبران نے تقرری کے بعد سروس ٹریبیونل آفس گلگت میں انصاف کی فراہمی شروع کیا اور ساتھ ہی رجسٹر ی آ فس سکردوکا قیام عمل میں لایا اور وہاں پر بھی فوری انصاف کا آ غاز کیا جو کہ خوش آ ئند اقدام ہے۔ وزیر قانون نے امید ظاہر کی آ ئندہ بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل سے یہی توقع ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے جو بھی مسائل ہیں وہ فوری طور پر حل ہوں تاکہ ملازمین احسن طریقے سے متعلقہ اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں سکیں۔ یاد رہے کہ بہت جلد دیامر میں بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے رجسٹری آ فس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ اس ریجن کے لوگوں کو بھی گھر کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم ہو سکے ۔ رجسٹرار گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب سفر ملوک نے وزیر قانون غلام محمد کو گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیر قانون غلام محمد نے یہ یقین دہانی کرایا کہ گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے جو مسائل ہیں انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سامنے پیش کر ینگے اور انہیں فوری طور پر حل کرائیں گے تاکہ یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں سرکاری ملازمین کے مسائل حل کر سکیں اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس دورے کے اختتام پر معزز چیئرمین گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل جناب ممتاز احمد صاحب نے وزیر قانون غلام محمد صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

07:59:03 AM 04 October, 2024

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن NATCO، گلگت بلتستان

محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے باہمی اشتراک سے نیٹکو اپنی زمینوں اور ٹرمینل پر شجر کاری کرے گا۔ محکمہ جنگلات موسمی حوالے سے سازگار درخت فراہم کرے گا جبکہ نیٹکو ان کی آبیاری اور دیکھ بھال کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی ایک تقریب چیف سیکرٹری کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ نیٹکو کی جانب سے منیجنگ ڈائریکڑ عزیز احمد جمالی جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے سیکرٹری فارسٹ سید عبدلوحید شاہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا کہ آج کا معاہدہ ماحول دوست معاشرے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے جہاں آلودگی پر قابو پایا جائے گا وہی اداروں اور افراد میں سبز کاری کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات سے بروقت قابو پانے کے لئے اداروں کو ایک شفاف ماحول کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ گاڑیوں کی وجہ سے ماحول پر اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کے ازالے کے لئے نیٹکو اپنی ذمہ داری ادا کرے گا۔ چیف سیکرٹری نے اس کو اقدام دوسرے اداروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:57:53 AM 04 October, 2024

استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور کشونت میں سیلاب متاثرین اورعمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشونت میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ موقع پر انتظامیہ اور وزراء کو ہدایت دیا تھا کہ ریسکیو و ریلیف کو یقینی بنائیں۔ کشونت نالوں کی چ

صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت گھروں کو نقصان ہونے والے متاثرین می چیکس دیئے ہیں۔ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے دوافراد کے لواحقین کو ملازمت دی جائے گی اور کشونت کیلئے آئندہ اے ڈی پی میں 2 میگاواٹ بجلی گھر بنائیں گے۔ سیلاب متاثرین کو 3ماہ کا مفت گندم فراہم کریں گے۔ ہماری حکومت نے متاثرین کے مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد یقینی بنایا ہے۔ کشونت میں انفراسٹرکچر کی بحالی یقینی بنائیں اور کشونت سکول کو پرائمری سے مڈل کا درجہ دیا جائے گا۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے استور پکورہ میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کو نقصانات کے معاوضوں کی سفارش کی ہے۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:56:15 AM 04 October, 2024