Recent News

گلگت۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی زیر صدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار، اداروں جن میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام، ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،فاریسٹ اور یو این ڈی پی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گلاف ٹو پراجیکٹ کو گلگت بلتستان کے ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر گہری دلچسپی لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت منظور شدہ منصوبوں پر عملی کام اور رواں سال کے لئے مقررہ اہداف کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ اس سے آفت زدہ علاقوں کے عوام کو ممکنہ آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں مدد مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت کیے جانے والے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

07:30:10 AM 27 December, 2024

غذر۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیرقلعہ میں ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ جلد غذر کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہدایات دوں

اور ان منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کو یقینی بنارہے ہیں۔ پاور کے اے ڈی پی منصوبوں کے علاوہ پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بھی کام شروع ہورہا ہے جس سے گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ 100 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کو جلد عملی جامہ پہنایا جارہاہے۔ مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں کے پی سی فورز وفاقی حکومت کے پاس منظوری کے منتظر ہیں۔ ہم نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ ان پی سی فورزکی منظوری دی جائے تاکہ تعمیر ہونے والے منصوبوں سے عوام مستفید ہوسکے۔ صحت، بجلی اور تعلیم کے جو منصوبے مکمل ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے ایس پی ایس کے تحت ضروری سٹاف کی بھرتیوں کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد غذر کا تفصیلی دورہ کروں گا۔ شیرقلعہ سے پاور ہاؤس تک روڈ کا منصوبہ آئندہ سال کے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔شیرقلعہ 10 بیڈ ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے ضروری سٹاف کی بھرتیاں ایس پی ایس کے تحت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شیرقلعہ ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور محکمہ برقیات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

09:51:39 AM 23 December, 2024

گلگت۔ ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کے 17ویں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہاکہ شگر، کھرمنگ، روندو، یاسین، گوریکوٹ، داریل اور تانگیر کے 30بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنانے کیلئے محکمہ صحت کو جامع سفارشات (پی سی ون) تیار کرنے کے اح

آئندہ ایک ہفتے میں ان 30بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنانے کیلئے حتمی سفارشات جلد تیار کریں اور ان سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے 250بیڈ ہسپتال سکردو او رپی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی ایچ کیو ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے خود دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کو حتمی شکل دے کر آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چلاس 300بیڈ ہسپتال کے پی سی ون کو 30جنوری 2025 تک مکمل کرنے اور میڈیکل و نرسنگ کالج کے پی سی ون کو15جنوری2025 تک حتمی شکل دینے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے انشورنس کافیصلہ کیا ہے اس حوالے سے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری سروسز آئندہ کابینہ اجلاس میں پالیسی تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کریں۔

09:48:40 AM 23 December, 2024

Chief Secretary Gilgit-Baltistan chaired a meeting attended by Accountant General GB, DG Audit GB, and Secretaries of GB Government. Finance Department and Performance Management & Reforms Unit (PMRU) GB team presented the GB-Pay system, highlighting its

The PMRU reported the successful development and testing of the GB-Pay system marks a significant milestone, representing a major accomplishment in digital revenue collection. An agreement with the State Bank of Pakistan and 1LINK is expected end of December 2024, after which the system will be officially launched. Consumers will be able to pay electricity bills and other levies through banking apps, ATMs, over-the-counter services, and mobile wallets such as EasyPaisa, JazzCash, UPaisa, and SPaisa. The project aims to enhance revenue collection efficiency, and reduce payment queues. Finance Department presented the performance on revenue targets by various departments. The Chief Secretary directed concerned secretaries to pace up revenue collection and brace up adopting digital system. Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan

09:40:45 AM 23 December, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 میگاواٹ کارگاہ پاور پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سب سے بڑا چیلنج گلگت بلتستان میں درپیش بجلی بحران تھا،

خصوصاً گلگت، سکردو، چلاس اور ہنزہ کے علاقے میں بجلی کا بحران بہت زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ گزشتہ دس سالوں میں بجلی کے منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اضافی بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہوئی۔ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر جن پاور منصوبوں کی ریویجن درکار تھی ان کو ریوائز کیا جس کی وجہ سے زیر التواء منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ پاور پروجیکٹس ٹارگٹ کرکے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ نلتر 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا منصوبے پر ٹینڈر ہونے کے بعد کئی سالوں سے کام شروع نہیں ہوا تھا، ہم نے متعلقہ کمپنی کو مجبور کیا جس کی وجہ سے 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ نلتر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام پاور پروجیکٹس کا ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے ان ٹائم لائنز کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہاہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے 100میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کا اعلان کیاگیا ہے جس کو ایک سال کی مدت میں عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کارگاہ 6میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تکمیل سے گلگت کیلئے اضافی 6 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہورہی ہے جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے والے ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے مفاد عامہ کے منصوبوں کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کارگاہ 6 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ محکمہ برقیات کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Amjad Hussain Advocate

09:35:56 AM 23 December, 2024

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اے ڈی پی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے پہیے کو تیز کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بروقت کام شروع کرنے اور ورک پلان

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف منصوبوں کے پی سی ونز کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ منتخب ممبران اسمبلی کیلئے مختص ترقیاتی بجٹ کے مطابق پی سی ونزکی تیاری کو یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنے پی سی ونز تیار کرکے منظوری کیلئے محکمہ پلاننگ میں جمع کرائیں۔ ترقیاتی بجٹ کو معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے اے ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

09:33:40 AM 23 December, 2024

گلگت۔ وزیراعلی نے آئندہ بجٹ میں لائن ڈیپارمنٹ کے ملازمین کےلئے ویدر الاوئنس میں اضافے کا اعلان کردیا.. لائن ڈیپارمینٹ کے سابق صدر حاجی اجلاس حسین کی مدت ملازمت سے سبکدوش ہونے پر لائن ڈیپارمنٹ امپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی الوداعی تقریب میں وزیراعلی

گلگت۔ وزیراعلی نے آئندہ بجٹ میں لائن ڈیپارمنٹ کے ملازمین کےلئے ویدر الاوئنس میں اضافے کا اعلان کردیا.. لائن ڈیپارمینٹ کے سابق صدر حاجی اجلاس حسین کی مدت ملازمت سے سبکدوش ہونے پر لائن ڈیپارمنٹ امپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے دی گئی الوداعی تقریب میں وزیراعلی حاجی گلبر خان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan

09:31:39 AM 23 December, 2024

گلگت۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے مالی سال 2024-23 کے لئے اراکین صوبائی اسمبلی کے اثاثوں/ واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024ء مقرر کردی۔

شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زیر دفعہ 137، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ہر رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات سے متعلق *فارم بی* ہر سال 31 دسمبر یا اس سے قبل دفتر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان،گلگت میں جمع کرانا ہے۔ 31دسمبر، 2024، تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں وہ رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان نااہل ہوجائے گا اور ہر سال جنوری کی پہلی تاریخ کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے ناکام ہونے والے ممبران کے نام شائع کیے جائیں گے۔ الیکشنز ایکٹ 2017 کی روشنی میں،جو اراکین مقررہ وقت تک گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہتے ہیں، ان کے خلاف 16 جنوری کو رکنیت معطل کرنے کی کارروائی کی جائے گی، اور وہ معطلی کے دوران اسمبلی کے معاملات میں حصہ لینے سے محروم ہوں گے۔ اگر کسی رکن کا جمع کرایا گیا بیان غلط ثابت ہو تو، ایسے اراکین کے خلاف جمع کرانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر بدعنوانی کے جرم میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے تمام ممبران اسمبلی کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ وہ اپنے اپنے فارم پُر کرکے الیکشن کمیشن کو بجھوادیں، اس حوالے سے سیکریٹری گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی متعلقہ فارم بھجوائے گئے ہیں تاکہ ہر ممبر اپنا فارم پُر کر کے دے سکیں۔

09:29:45 AM 23 December, 2024