گلگت۔ 2015 سے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو اسسٹنٹ پیکیج کے تحت گرانٹ کی مد میں رقم کی ادائیگیاں نہیں ہوئی تھیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر 502سرکاری ملازمین جو دوران ملازمت وفات پاچکے ہیں ان کے لواحقین کو گرانٹ کی مد میں ڈیڑھ ارب کی رقم ادا کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ مرحلہ وار 2015 کے اسسٹنٹ پیکیج کے تحت وفات پانے والے تمام ملازمین کے لواحقین کو پلاٹ کی مد میں رقم ادا کی جائے گی۔
Gilgit [July 30/2024]
The Finance Department of Gilgit-Baltistan has released a sum of 1.5 billion rupees under the Chief Minister's Assistance Package, providing long-awaited relief to the families of 504 deceased government servants. This payment addresses a longstanding issue that had remained unresolved since 2015.
Pursuant to the special instructions of the Chief Minister of Gilgit-Baltistan, Haji Gulbar Khan, formal approval has been granted to disburse the amount to the next of kin of 502 government employees who passed away during their service. The payment will be made in a phased manner to the families of all employees who are eligible under the Assistant Package 2015.
This release of funds demonstrates the government's commitment to supporting the families of deceased government servants and ensuring that they receive the assistance they deserve.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Finance Department Gilgit-Baltistan
08:53:15 AM
01 August, 2024
گلگت ؛ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حادثاتی طور پر سیاست میں آنے والے لوگوں کو صوبائی حکومت کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے. جعفر شاہ اور مرزا حسین کسیاتھ بہت اچھی وابستگی تھ، انہوں نے سیاست میں لوہا منوایا مگر جاوید منوا اور سہیل عباس نوکری کے قابل لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا اپوزیشن کے چند ناسمجھ لوگ اپنے آپکو سقراط سمجھتے ہوئے یہ خیال کرتے ہیں کہ گلبر حکومت نا کام ہو گی۔ مگر ان ناسمجھ لوگوں کو کیا پتہ تھا کہ مختصر مدت میں جو کامیابیاں صوبائی حکومت نے حاصل کی وہ پچھلے حکومتوں نے 15 سالوں میں حاصل نہیں کیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال کے دورانیہ میں گندم سبسڈی اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کے لئے خصوصی بجٹ مختص ہوا اور ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے سالانہ بجٹ میں بھی اربوں کا اضافہ ہوا۔ اس لحاظ سے ہماری حکومت فیڈرل حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کے مسائل اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ مختص کیا گیا۔ انشاء اللہ اپوزیشن کا جواب ریلیف اور ترقی سے دینگے تاکہ یہ لوگ مزید ٹینشن کا شکار ہوں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے تاریخ میں پہلی دفعہ 10 کروڈ کا انڈومنٹ فنڈ رکھااورAccrediatation کے عمل سے گزارنے کے بعد ورکنگ جرنلسٹ اور میڈیا انڈسٹری مستفید ہونگے اور اس عمل کو مکمل شفافیت سے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کے لئے میڈیا سے تعلق رکھنے والے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ سوشل میڈیا کے منفی استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ متنازعہ اور منفی مواد شئیر کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئینگے اور کڑی سزا دی جائے گی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا بد امنی گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں ہو گی اس پے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی رکاوٹ اس حوالے سے برداشت کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کی 10 ماہ کی کارکردگی اپوزیشن کہ ہضم نہیں ہو رہی۔ انکا کہنا تھا کہ 2004 سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہو پا رہے تھے لیکن ہماری حکومت نے اس معمالے کو سنجیدہ لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے ہیں اور بلدیاتی الیکشن نومبر تک ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے بجی بحران کو جلد ختم کرنے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اکتوبر تک 28 میگاواٹ سسٹم میں شامل ہوگی۔ جبکہ سابقہ تین حکومتوں کے ادوار میں 10 میگاواٹ سسٹم میں شامل نہیں کرواسکے۔انہوں نے کہا بجلی بل ناہندگان سے ریکوری کرنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کی ہم اچھے ایجنڈے اور وطن عزیز کے لئے ہمہ وقت کام کرنے کے لئے تیار ہیں لوگ اگر اسکو سہولت کاری سمجھتے ہیں تو ہمیں یہ سہولت کاری منظور ہے اور ہم افواج پاکستان اور ریاستی ادروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا خود ساختہ مہنگاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
06:46:14 AM
08 July, 2024
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی صاحبزادی پرنسز زہرا آغا خان کی گلگت آمد پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، سماجی ترقی کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تحت صحت اور تعلیم کے پروگرامز کو صوبے کے تما م اضلاع خصوصاً پسماندہ دور دراز علاقوں تک وسعت دی جائے۔ تمام اضلاع میں ہیلتھ انفراسٹرکچر موجود ہے لیکن ڈاکٹرز، سپیشلسٹ، پیرا میڈیکل سٹاف اور بائیومیڈیکل اکیوپمنٹس کی کمی کو دور کرنے کیلئے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا تعاون درکار ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بھی ماہر اساتذہ اور اساتذہ کی تربیت کی ضرورت ہے۔ آغا خان ایجوکیشن سروس کا اس شعبے میں بھی خصوصی تعاون درکا ہے تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے اور سب تک تعلیم کی رسائی ممکن ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے پرنسز زہرا آغا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کیلئے نیک خواہشات اور گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت کا پیغام دیا۔پرنسز زہرا آغا خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں کا جائزہ لیں گی۔ حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے تعلیم اور صحت کے شعبے میں مزید کام کریں گے۔ آغا خان ہسپتال کے ذریعے نرسز کی ٹریننگ اور صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ جدید تقاضوں کے مطابق صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر باہمی تعاون سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ بی ایل و ڈائریکٹر آغا خا ن فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ سلطان علی الانہ، Shafik Sachedina،صوبائی وزراء غلام محمد، دلشاد بانو، راجہ اعظم خان، چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ فتح اللہ خان، معاونین خصوصی ایمان شاہ، حسین شاہ، ذبیع اللہ، ترجمان صوبائی وزیر فیض اللہ فراق،ایڈیشنل چیف سیکریٹری مشتاق احمد، سیکریٹر ی صحت دلدار احمد ملک، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ عثمان احمد ودیگر آفیسران موجود تھے۔
04:01:28 AM
22 May, 2024
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے چند لوگ عوام کو گمراہ کررہے ہیں مشیر وزیر اعلی حسین شاہ
03:58:48 AM
22 May, 2024
یوتھ پالیسی 2024 کی کابینہ سے منظوری مل گئی۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان
گلگت بلتستان یوتھ پالیسی صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان
یقین دلاتا ہوں صوبائی حکومت یوتھ کو ساتھ لےکر چلے گی۔معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ
یوتھ کی کونسلنگ اور پالیسیز وضع کرنے کی ضرورت ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ایریگیشن،واٹر منیجمنٹ حسین شاہ
گلگت بلتستان کی جغرافیائی حیثیت کو دیکھتے ہوئے پالیسی مرتب کی گئی ہے اور یوتھ کو فیصلہ سازی میں شامل کیا گیا ہے۔
سیکریٹری سوشل ویلفیئر،پاپولیشن ویلفیئر، وومن ڈیویلپمنٹ، ہیومن/ چائلڈ رائٹس رائٹس اور یوتھ افیٔرز گلگت بلتستان فدا حسین
گلگت۔21 مئی 2024۔
محکمہ سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز کی جانب سے یوتھ ریسورسز سینٹر جوٹیال گلگت میں گلگت بلتستان یوتھ پالیسی 2024ء کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،
جس میں صوبائی وزراء، معاونین خصوصی ،مشیر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،اسٹیک ہولڈرز،یوتھ اور UNFPA کے حکام شریک تھے۔سیکریٹری سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وومن ڈیویلپمنٹ،ہیومن/ چائلڈ رائٹس رائٹس اور یوتھ افیٔرز گلگت بلتستان فدا حسین نے صوبائی وزراء کو یوتھ پالیسی کے حوالے سے تفصیلی بریگنگ دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان نے کہاکہ یوتھ پالیسی 2024ء کی کابینہ سے باقاعدہ منظوری مل گئی ہے،گلگت بلتستان کی بہترین اور روشن مستقبل یوتھ سے وابسطہ ہے۔نوجوان نسل کو تعصبات سے نکل کر گلگت بلتستان کے حوالے سے سوچنا ہوگا،اچھی پالیسیز کو سراہنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پرسنز جو کہ معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں،ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے دنیا کے بہت سے آرگنائزیشن تعاون بھی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان یوتھ پالیسی صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔انہوں نے نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سوچ کے فروغ کیلئے UNFPA اور سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز سمیت دیگر نجی و سرکاری اداروں کی کاوشوں کا بھی خیر مقدم کیا۔معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ صوبائی حکومت یوتھ کو ساتھ لےکر چلے گی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان یوتھ کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں۔ہم پالیسی کی عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ایریگیشن،واٹر منیجمنٹ حسین شاہ کا کہنا تھا کہ یوتھ کی کونسلنگ اور پالیسیز وضع کرنے کی ضرورت ہے۔نوجوانوں کی کردار سازی اور ان میں مثبت سوچ کے فروغ کیلئے والدین، اساتذہ سمیت کمیونٹی کو بھی اپنا رہنما کردار ادا کرنا ہوگا۔نوجوان نسل کے مسائل کا روایتی حل تلاش کرنے کے بجائے جدید دور کے حالات سے ہم آہنگ پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔UNFPA کی رہنما زہرہ جبین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں یوتھ کی ترقی کیلئے ہمارے ادارے کی جانب سے بھرپور معاونت جاری رہے گی۔سیمینارسے یوتھ پالیسی کنسلٹنٹ الطاف حسین و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کیلئے کیرئیر کونسلنگ،نوجوانوں میں مثبت تبدیلی اور رضاکارانہ و قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے اقدامات پر زور دیا۔
قبل ازیں صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر علی خان، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان، معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز ذبیح اللہ و دیگر نے یوتھ ریسورس سنٹر جوٹیال گلگت میں کیفیٹریا کا بھی افتتاح کیا،جس کا قیام سوشل ویلفیئر و یوتھ افیئرز نے UNFPA کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے۔
##
03:56:14 AM
22 May, 2024