وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پیغام!!!
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں بحیثیت قوم دشمن کے بزدلانہ حملے اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے، دشمنان وطن ارض پاک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں، آئیے عہد کریں کہ ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو یہ باور کرانے کا دن ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی دشمن طاقت کو دندان شکن جواب دینے کیلئے متحد ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر کے جذبہ کو برقرار رکھنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔دنیا کے کسی بھی قوم نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں اتنی بھاری قیمت ادا نہیں کی جو پاکستان کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ادا کی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت، وقار اور بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد برقرار رہے اور ہم وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں۔ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اورقومی جرات و بہادری کا دن ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیوں پر ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ دشمن کیخلاف پوری قوم ایک ہے اگر دشمن نے وطن عزیز کیخلاف کسی جارحیت کی کوشش کی تو پوری قوم اپنے بہادر افواج کیساتھ مل کر دشمن کیخلاف کھڑی ہوگی۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:32:00 AM
09 September, 2024
گلگت۔
محکمہ یوتھ افیئرز و سوشل ویلفیئر گلگت بلتستان اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے اشتراک سے یوتھ لیڈرز کانفرنس 2024 کا انعقاد کیا گیا،جس میں گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی اور قیام امن پر زور دیا گیا۔
یوتھ لیڈرز کانفرنس 2024ء کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، چئیرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمبٹ و ممبر اسمبلی فتح اللہ خان، معاون خصوصی یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ،معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ، کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منظور بگورو،سیکریٹری محکمہ امور و نوجوانان، سوشل ویلفیئر فدا حسین،ودیگر شریک تھے۔
مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں گلگت بلتستان کا بھائی بن کر قومی اسمبلی میں آپ کے حق میں ضرور آواز اٹھاؤں گا۔انشاء اللہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور پانچواں صوبہ بن کے رہے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ جتنے اونچے ہیں، اس سے کہیں ذیادہ بلند یہاں کے نوجوانوں کا حوصلہ ہے۔گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور عوام کا خلوص قریب سے دیکھنے کا موقع دینے پر حکومت گلگت بلتستان کا مشکور ہوں۔انہوں نے گلگت بلتستان یوتھ پالیسی کے قیام پر صوبائی حکومت اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے ایوان میں بیٹھ کر میں آپ کے لیئے بات کروں گا۔نوجوان قوموں کی طاقت ہوا کرتی ہے،جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،نوجوانون میں کیرئیر کونسلنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا امن،ترقی اور مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔خطے کے نوجوانوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں،ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان کا نوجوان ٹیلنٹڈ ہے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت کو یوتھ کے مسائل کا ادراک ہے،پائیدار حل کیلئے صوبائی حکومت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کررہی ہے،جس کا مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ ایک مضبوط ہاتھوں میں ہے،اس میں کوئی دو رائے نہیں اور اس حوالے سے کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے یوتھ نے کیا کردار ادا کیا ہے،اپنے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے،خطے کی تعمیر وترقی کیلئے یوتھ تمام تر تفرقہ بازیوں سے بالاتر ہوکر یکجا ہو جائیں اور ایک دوسروں کا بازو بنے،تاکہ خطہ ترقی کے منازل طے کرسکے۔ممبر گلگت بلتستان اسمبلی فتح اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی طاقت یہاں کی یوتھ ہے۔گلگت بلتستان واحد خطہ ہے، جہاں علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں ہے،ہم وفادار خطے کے لوگ ہیں۔حکومتوں کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری نوجوانوں پر بھی عائد ہوتی ہے،کہ وہ تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔کسی بھی خطے کی تعمیر وترقی امن کے ساتھ مشروط ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری محکمہ امور و نوجوانان، سوشل ویلفیئر فدا حسین نے اپنے استقبالیہ خطاب میں تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا محکمہ نوجوانوں کے بہتر مفاد اور مستقبل میں اپنے پاؤں پر کھڑا رکھنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
کانفرنس کے آخر میں معاون خصوصی یوتھ افیئرز و کامرس ذبیح اللہ نے اپنے اختتامی کلمات میں مہمانان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم گلگت بلتستان کی طرح بلوچستان میں بھی ایک یوتھ سمٹ کا انعقاد کریں گے۔کانفرنس سے سابق چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس ساجد میر،کنسلٹینٹ یو این ڈی پی الطاف حسین و یوتھ ممبران نے بھی خطاب کیا.
08:01:08 AM
29 August, 2024
گلگت۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے بلوچستان ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر دہشت گردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بےگناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔صوبائی حکومت اپنے غمزدہ خاندانوں کی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو لوگ زخمی ہوئے، ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنھوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے،تاکہ ملک بھر میں امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کوصبرو حوصلہ عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔
08:42:16 AM
28 August, 2024
گلگت۔
محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے خطے کے تمام 10 اضلاع میں تقریباً 13 لاکھ صارفین کو رجسٹرڈ کیا ہے، جس کا مقصد انہیں سبسڈائزد گندم اور آٹے میں ان کا خصوصی حصہ فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ خوراک گلگت بلتستان اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی سروے ٹیمیں پورے گلگت بلتستان میں صارفین کی انٹری کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں، اس لیے محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ، فارم بی اور پیدائشی سرٹیفکیٹ تیار کر کے اپنی رجسٹریشن لازمی کرائیں تاکہ انہیں منظور شدہ گندم فراہم کی جا سکے۔ اس سروے کا مقصد گلگت بلتستان میں رہنے والے صارفین کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ رجسٹرڈ کرنا ہے جو گندم سبسڈی کے حقدار ہیں۔ڈیجیٹائزیشن کا یہ عمل پورے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو بغیر کسی پریشانی کے ان کی دہلیز پر ان کے حصے کی گندم حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا،اور اس صاف،شفاف اور منصفانہ عمل کا مقصد گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کی تقسیم میں دھوکہ دہی اور چوری کو روکنا ہے۔محکمہ خوراک نے گلگت بلتستان بھر کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ڈیجیٹائزیشن کا عمل مکمل ہو سکے اور موصول شدہ ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جا سکے۔ اس ڈیٹابیس کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
06:47:56 AM
23 August, 2024
منکی پاکس،علامات،احتیاطی تدابیر اور محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اقدامات۔
منیر جوہر
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات
منکی پاکس یا "ایم پاکس" کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے،اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کیا اقدامات شروع کیئے ہیں اور اس سے بچنے کیلئے کیا احتیاطی تدابیر اپنانے چاہئیں،اس تحریر کے وساطت سے قارئین کرام سے دستیاب تمام معلومات شیئر کرنے کی سعی کی گی ہے،تاکہ خطے میں بسنے والے ہر مرد و زن اس وبا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔
یہ وبا چیچک جیسے وائرس کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی علامات میں بخار، سردی لگنا اور جسم میں درد شامل ہیں۔ زیادہ سنگین کیسز میں انسان کے چہرے، ہاتھوں، سینے اور جنسی اعضا پر زخم پیدا ہو جاتے ہیں۔ایم پاکس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق اگر آپ کے کسی جاننے والے میں ایم پاکس کی تشخیص ہوئی ہو، یا اسے شک ہے تو ان کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کریں۔منکی پاکس کی علامات کو جانیں اور قریبی طبی مرکز میں باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کروائیں،اگر آپ میں علامات ہیں تو ٹیسٹ کروانے کے انتظار کے دوران صحت سے متعلق مشورہ لیں اور خود کو الگ تھلگ رکھیں،اس حوالے سے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ آئی سولیشن ہی منکی پاکس کا بہترین علاج ہے۔ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ اگر ویکسین دستیاب ہے تو لازمی ویکسینیشن کروائیں۔ اپنے ماحول کو جراثیم سے پاک رکھیں اور ایسے شخص کی صحبت سے گریز کریں جو اس وائرس میں مبتلا ہے۔اپنے علاقے میں ایم پاکس کے بارے میں آگاہ رہیں،جن لوگوں کے ساتھ آپ قریبی رابطے میں رہتے ہیں، ان سے اس مرض کے بارے میں کھل کر گفتگو کریں۔
منکی پاکس کے مریض کی دیکھ بھال کرنے والے خواتین و حضرات حفاظتی و احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں،جس میں مریض کی دیکھ بھال کرنے والے افراد عام لوگوں سے میل جول سے پر گریز کرے۔مریض سے ملاقات کے بعد، ارد گرد کی اشیاء اور سطحوں کو چھونے یا مریض کی استعمال شدہ اشیاء کو چھونے پر ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھولیں۔مریض سے ملاقات کے وقت دستانے ، ماسک ، حفاظتی اسپرین اور حفاظتی عینک پہنے۔مریض سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں،مریض سے ہاتھ ملانے یا براہ راست ملاقات سے بھی پرہیز کریں۔
ہر دفعہ مریض سے ملاقات کے وقت نئے دستانے ، ماسک اور حفاظتی ایسپرین کا استعمال کرے۔استعمال شدہ دستانے ، ماسک اور حفاظتی اسپرین کو فوری طور پر کوڑے دان میں ڈالیں۔طبی عملہ اور ڈاکٹرز مریض کا معائنہ کرتے وقت انفیکشن کنٹرول کے اصولوں پر عمل کریں۔ان احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے سے ہی وبا کے پھیلاؤ میں کمی ممکن ہوسکتی ہے۔
یادرکھیں، منکی پاکس متاثرہ فرد سے رابطے میں آنے کی وجہ سے پھیل سکتا ہے، لہذا احتیاط کریں۔
وفاقی حکومت کے مطابق یہ مرض 99 فیصد قابل علاج ہے۔ موت کا فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہوتا لیکن متاثرہ شخص کو کوئی اور مرض ہونے کی صورت میں زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ وائرس مخصوص مدت کے بعد خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔پاکستان میں گذشتہ سال سےاب تک 11 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک مریض کی موت ہوئی لیکن اس کی وجہ بھی منکی پاس نہیں بلکہ مذکورہ شخص کے جس میں ایڈز کا وائرس موجود تھا جس نے ان کی قوت مدافعت اتنی کمزور کر دی تھی کہ وہ بچ نہیں پائے۔
حالیہ دنوں میں پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جو کہ خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوا ہے،اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کے ساتھ رابطہ بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ایم پاکس ٹیسٹنگ کے لیے تمام ضروری سامان اور کٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کردیئے ہیں،اور وزیر اعظم پاکستان باقاعدگی کے ساتھ ہر ہفتے ایم پاکس پر بریفنگ بھی لیں گے۔
اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت گلگت بلتستان کے سیکریٹری دلدار احمد ملک کے احکامات پر خطے کے بڑے ہسپتالوں میں منکہ پاکس کے متوقع مریضوں کے لیے آئیسولیشن وارڈز قائم کردیئے گیئے ہیں۔اس حوالے سے سیکریٹری صحت نے پی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سیکریٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کی سہولہات کے لیے ہرممکن اقدامات کو بروئے کار لائیں ہے، سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور تمام وسائل بروے کار لائے جائنگے۔
06:37:26 AM
23 August, 2024
گلگت
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ بجٹ 2024-25 میں قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کے پالیسی کے مطابق معاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے رقم مختص کی ہے۔ گزشتہ سال سیلاب سے ہونے والے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ فورسز سے ایمرجنسی نافذ کرنے کے باوجود بحالی کے کام شروع نہیں ہوئے اور جو بحالی کے کام ہوئے ان کی بھی ادائیگیاں نہیں ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے فنانس ایکٹ کے تحت قائم کمیٹی کو ہدایت کی کہ گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے تحت منظور شدہ منصوبوں کا وزٹ کریں اور اس حوالے سے اپنی رپورٹ متعلقہ فورم میں پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا پالیسی کے تحت تخمینہ لگایا جائے اور سمری تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو فعال اور ادارے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے محکمہ سمری تیار کرے۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے پاس جمع کرائیں۔
اجلاس میں معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹرمینجمنٹ محمد علی قائد، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، سیکریٹری برقیات، ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
06:50:10 AM
21 August, 2024
٭جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ سکیم کا اجراء!٭
٭عامل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بہبود کے لیے حکومت گلگت بلتستان کا تاریخی اقدام!٭
٭محمد سلیم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ، حکومت گلگت بلتستان٭
گلگت بلتستان حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں رواں مالی سال کے بجٹ میں عامل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے دس کروڑ کی خطیر رقم انڈومنٹ فنڈ کے لئے مختص کی جا چکی ہے جس کا اولین مقصد خطے میں صحافت کے شعبے سے وابستہ عامل صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دیئے جانے کے بعد میڈیا کی نمائیندہ تنظیموں ، یونین آف جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور صوبائی حکومت کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیا گیاہے۔ موجودہ معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے اس اقدام کی مدد سے اخبارات و دیگر میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک افراد کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔ حا ل ہی میں محکمہ اطلاعات نے مقامی اخبارات کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو ان کے اداروں کی جانب سے کم سے کم طے شدہ اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیئے ضروری اقدامات بھی کئے ہیں۔ یونین آف جرنلسٹس اور دیگر میڈیا تنظیموں کے دیرینہ مطالبات کی روشنی میں صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کی جانب سے کئے جانے والے ان اقدمات کو مقامی اور ملکی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے قانونی مسودے (گلگت بلتستان جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈایکٹ 2024) کو حتمی شکل دینے اور اہلیت کے معیار کو طے کرنے کے لئے حتمی مراحل طے کئے جا رہے ہیں۔ انڈومنٹ فنڈ کا قانونی مسودہ تیار کیا جا چکا ہے جس کو منظوری کے لئے متعلقہ فورم کے سامنے جلد پیش کیا جائے گا۔ (یاد رہے کہ صوبائی حکومت دس کروڑ روپےکی خطیر رقم پہلے ہی مختص کر چکی ہے۔)
اس تاریخ ساز فیصلے کے بعدمحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اخباری صنعت اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ عامل صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کے لیے ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کے لئے حتمی اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ اس ضمن میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کام کرنے والے میڈیا ورکرز و عامل صحافیوں سے ان کے کوائف منگوائے جا چکے ہیں اور تمام متعلقہ پریس کلبز اور یونین آ ف جرنلسٹس کے صدور نے رجسٹرڈ ممبرز کی فہرستیں محکمہ اطلاعات کو ارسال کردی ہیں۔ یاد رہے کہ محکمہ اطلاعات نے حال ہی میں تمام علاقائی اخبارات سے منسلک نمائیندوں اور نامہ نگاروں کی فہرستیں بھی حاصل کی ہیں ۔ اخبارات کی جانب سے فراہم کردہ ملازمین (رپورٹرز /نامہ نگاروں) کی تفصیلات یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلبوں کو بھیج دی گئی ہیں۔ یہ اقدام عامل صحافیوں کی تصدیق کے لیے سکروٹنی میں معاون ثابت ہوگا تاکہ حقیقی میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایکریڈیشن کارڈز جاری کئے جا سکیں۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کے انڈومنٹ فنڈز سے ایکریڈیشن کارڈز کے حامل صحافی اور میڈیا ورکرز مستفید ہو سکیں گے ۔ پاکستان بھر میں میڈیا سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبو د کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مختلف اقدامات اٹھاتی ہیں ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور دیگر صوبوں میں اخبارات اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کرنے والے افرا د کو معاشی مشکلات سے بچانے کے لئے انڈومنٹ فنڈ ز کی مدد سے اقدامات کئی برسوں سے جاری ہیں۔ پنجاب میں جرنلسٹس سپور ٹ فنڈ کی مدد سے صحافیوں کے علاج معالجے سمیت بچوں کی تعلیم کے لئے مالی امدا د کی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے صحافت کے شعبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تاریخی قدم اٹھایا ہے تاکہ میڈیا سے منسلک ورکرز کی مالی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ وہ صحافیوں کی مالی مشکلات کا حل تلاش کرے گی اور ان کی کم از کم تنخواہوں کو بنیادی اجرت کے برابر لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔ حکومت کی جانب سے صحافت اور میڈیا انڈسٹری کی فلاح و بہبود کی یہ کوششیں ایک مثبت قدم ہیں، جو نہ صرف صحافیوں کی مالی حالت کو بہتر بنائیں گے بلکہ صحافتی معیار کو بھی بلند کریں گے۔ ایکریڈیشن کارڈز کے اجراء کے بعد عامل صحافیوں کی درخواستوں کی روشنی میں ان کی مالی امداد کی جائے گی تاکہ فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت گلگت بلتستان کی کوشش ہے کہ صحافت دوست اقدامات کے زریعے خطے میں کام کرنے والے میڈیا ورکرز کی بہبود کا انتظام یقینی بنا یا جاسکے۔ اس اقدام سے صحافت کے شعبے میں پہلے سے کام کرنے والے اور نئے میڈیا گریجویٹس کے لیئے صحافت کو بطور پیشہ منتخب کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ صوبائی حکومت کو اس بات کا ادراک ہے کہ مقامی صحافی مشکل اور ناگزیر حالات میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہیں اور عوامی شعور و آگاہی کے لیے کام کرتے ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے انڈومنٹ فنڈ کا قیام ایک مثالی اقدام ہے۔
08:57:49 AM
19 August, 2024
𝑮𝒊𝒍𝒈𝒊𝒕 𝑪𝒊𝒕𝒚 𝑽𝒂𝒏 𝑺𝒆𝒓𝒗𝒊𝒄𝒆: 𝑨 𝑵𝒆𝒘 𝑬𝒓𝒂 𝒐𝒇 𝑻𝒓𝒂𝒏𝒔𝒑𝒐𝒓𝒕𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏
𝐒𝐭𝐚𝐫𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐀𝐮𝐠𝐮𝐬𝐭 𝟏
NATCO is pleased to announce the launch of a new van service in Gilgit city, designed to provide convenient and efficient transportation to citizens. The NATCO line will operate from 7am to 7pm, covering 10 strategically located stops throughout the city.
𝑹𝒐𝒖𝒕𝒆 𝒂𝒏𝒅 𝑺𝒕𝒐𝒑𝒔
1. Punial Road
2. Konodas Bridge
3. Girls Degree College
4. City Hospital + SSR Hospital
5. Al.saba Chowk
6. Heli Chowk
7. Khumar Chowk
8. Yadgar Chowk
9. City Park
10. PHQ Hospital
𝑺𝒆𝒓𝒗𝒊𝒄𝒆 𝑺𝒄𝒉𝒆𝒅𝒖𝒍𝒆
- First van departs at 7:00 AM
- Last van departs at 7:00 PM
𝑩𝒆𝒏𝒆𝒇𝒊𝒕𝒔
- Convenient transportation within the city
- Reduced travel time
- Affordable fare
- Comfortable and safe journey
Finance Department Gilgit-Baltistan
NATCO
08:57:31 AM
01 August, 2024