اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے،صوبائی حکومت آئی ٹی شعبے کو مزید وسعت دینے اور اس کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نگر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے نوجوانوں کو بہترین انٹرنیٹ کی سہولیات میسر ہوں گی،اور نوجوان اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے لئے روزگار کماسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے جی بی کے تمام اضلاع میں بھی سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان آئی ٹی کے فیلڈ میں آگے آجائیں اور اس شعبے سے روزگار کمائیں،حکومت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ STP پارک ہرسپو نگر کا قیام نگر کے پڑھے لکھے خواتین اور نوجوانوں کے لیے صوبائی حکومت کی طرف سے ایک تحفہ سے کم نہیں ہے، یہاں سے نوجوان فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بہبود آبادی و حقوق نسواں گلگت بلتستان دلشاد بانو نے کہاکہ کوئی شک نہیں ہے کہ موجودہ دور آئی ٹی کا دور ہے اس لیے جی بی کے نوجوان پہلے سے زیادہ اس فیلڈ میں آگے آجائیں اور اس فیلڈ سے روزگار کمائیں ۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت کی طرف سے نگرکے مقام پر سوفٹویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام خوش آئند اقدام ہے اس سے نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے متعلق مشکلات ختم ہونگی۔اور نوجوان بہترین انٹرنیٹ کی سہولت سے
مستفید ہونگے۔ انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ اپر ہنزہ میں بھی سوفٹویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ وہاں کے نوجوان بھی بہترین انٹرنیٹ کی سہولیات سے مستفید ہوں۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان ریاض احمد نے کہاکہ مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ جی بی ثریہ زمان اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کوششوں اور افسران کی محنت سے آج نگر کے نوجوانوں کے لیے بہترین انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی کے لیے سوفٹویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔یہ سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ ہے جہاں پر ٹیکنالوجی پر مشتمل تمام تر سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں کہا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے عمارت میں سولر سسٹم بھی نصب کیا چکا ہے انہوں نے کہاکہ مقامی مصنوعات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے پاکستان سوفٹویئر ایکسپورٹ بورڈ ،ایس سی او ، اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جی بی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونے والے ہیں اس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فیلڈ میں مزید وسعت ملے گی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان سوفٹویئر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے صدر غلام رحمان اور دوبانی نیچرل پروڈکٹس کے سی سی او راشد علی نے بھی خطاب کیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
06:54:27 AM
23 August, 2024
*چلاس ۔*
وزیر اعلی گلگت بلتستان ، حاجی گلبر خان کی ہدایات کی روشنی پر صوبائی سیکریٹری برائے مواصلات اینڈ تعمیرات عامہ سبطین احمد ایک روزہ دورے پر چلاس پہنچ گئے
اور آر ایچ کیو ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا ۔
ان کے ہمراہ صوبائی سیکریٹری صحت دلدار ملک موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبد الاحد نے آر ایچ کیو ہسپتال دو سو بیڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے حالیہ دورے چلاس کے موقع پر سکریٹری صحت اور سکریٹری مواصلات اور تعمیرات عامہ کو چلاس ہسپتال کا دورہ کر کے ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے فراہمی کو یقینی بنانے کی تفصیلی رپورٹ دینے کے احکامات جاری کیے گئے تھے.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
06:41:26 AM
23 August, 2024
سیکرٹری داخلہ علی اصغر ،کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان اور ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن نے گاؤں ہاکس اور یانگل کا تفصیلی دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ،سیکرٹری داخلہ نے متاثرین سے ملاقات کی مسائل سنے اورحل کرنے کی یقین دھانی کرائی،سیکرٹری داخلہ کہا کہ حکومت آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، ابتدائی طور پر جن لوگوں کے گھر متاثر ہوئے ہیں ان کو عارضی خیمے اور راشن پہلے دن ہی ضلعی انتظامیہ نے مہیا کیا ہے۔مزید جن چیزوں کی ضرورت ہوگی آپ تک پہنچایا جائیگا،متاثرین سیلاب نے سیکرٹری داخلہ کو چینل کی مکمل بحالی اور حفاظتی دیوار بنانے کے درخواست پیش کی. سیکرٹری داخلہ نے موقعے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ وہ بحالی کے کاموں کو جلد شروع کرے اور اپنی سفارشات پیش کرے.
سیکرٹری داخلہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذید راشن بھیجوا دے*متاثرین نے بروقت اقدامات پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کا شکریہ ادا کیا.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:14:49 AM
21 August, 2024
He conducted meetings with Notables' SMT' ETI team and District Administration. Latter on he paid a detailed visit of site of the project alongwith ETI team.
This project is being executed with funding from ETI at a cost of Rs. 200 million. ETI and WMD team and SMT were directed to take immediate necessary direction to resolve the issues for sussessfull execution of the project. A detailed report will also be submitted to Chief Secretary GB.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Water Management & Irrigation Secretariat GB
ETI-GB
06:59:18 AM
21 August, 2024
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Eiman Shah
Aziz Ahmad Jamali
06:55:02 AM
21 August, 2024
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء ، وزیراعلیٰ کے مشیر، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان اور صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں تھور دیامر کے مقام پر مزدا حادثے اور حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی شجاع عالم نے گلگت بلتستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور صوبائی حکومت کی جانب سے بحالی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی اور اگست میں طوفانی بارشوں اور شدید گرمی کے سبب گلیشئیرز پگھلنے سے 23 مقامات سیلاب اور 8 مقامات دریائی کٹاو سے شدید متاثر ہوئے جس کے نتیجے میں 157 گھروں سمیت 17 رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی حکومت نے فوری طور بحالی اور ریلیف کے اقدامات کے تحت ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی سربراہی میں ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی ورکس کی تصدیق اور منظوری کیلئے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کے اجلاسوں میں مجموعی طور پر 924 ملین لاگت کے 200 ایمرجنسی ورکس کے منصوبے پیش کئے گئے ہیں ، جن میں سے 220 ملین کے 76 منصوبوں کی فوری طور پر منظوری دیدی گئی ہے، ضلع استور میں حالیہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں بحالی کے اقدامات تیز کرنے سمیت جان بحق ہونیوالے افراد کے ورثہ کیلئے معاوضہ جات کا بھی اعلان کیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع استور میں حالیہ سیلاب سے شدید متاثر کشونت گاوں کو آفت زدہ قرار دینے سمیت گلگت بلتستان کے مخلتف اضلاع میں 2022 کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی ورکس کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری اور متاثرین کی امداد و بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائینگے۔
کابینہ اجلاس میں محکمہ بلدیات کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانے کیلئے دیہی اور شہری علاقوں کی حدود بندی سمیت نئے ٹاون ایریاز اور یونین کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں تھک بابوسر روڑ میں سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے مقامی رضاکاروں کی تعیناتی کی منظوری سمیت چہلم کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات طلب کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر مقپون داس کے مقام پر ریجنل گرڈ فیز کی تعمیر کیلئے اراضی مختص کرنے اور ریجنل گرڈ سمیٹ نلتر 16 میگا واٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کی تعمیر میں پیشرفت تیز کرنے کیلئے گلگت بلتستان سسٹم آف فنانشل کنٹرول اینڈ بجٹنگ رولز 2009 میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ایکٹ 2024 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے مابین آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں کھرمنگ میں انکیوبیکشن سنٹر کے قیام کیلئے بلتستان یونیورسٹی کو 4 کنال اراضی، ہرپن داس چلاس میں دیامر پریس کلب کیلئے ایک کنال اراضی، سکردو میں ایڈوانس ریکروٹمنٹ سنٹر، پری جوائننگ ٹریننگ سنٹر اور ہائی الٹیچیوڈ سنٹر برائے سپیشل سروسز کیلئے 30 کنال اراضی، گانچھے میں رمدے ٹرسٹ کو سیاچن یونیورسٹی کے قیام کیلئے 2 سو کنال اراضی دینے کی منظوری دیدی گئی جبکہ عطا آباد ہنزہ میں 54 میگا واٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے واپڈا کو اراضی مختص کرنے کیلئےکمیٹی کی منظوری لازمی قرار دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے ای پی آئی ملازمین کی مستقلی اور سرکاری ملازمین کی طبی بنیادوں پر تبادلہ کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سٹیم اینڈ انٹر پرینور شپ ڈویلپمنٹ منصوبے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔
06:47:14 AM
21 August, 2024
*اذ دفتر ڈپٹی کمشنر غذر*
*مورخہ 19 اگست 2024*
*متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائیگی ،حبیب الرحمن ڈپٹی کمشنر* غذر
*ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/چیرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں گوپس یانگل اور ہاکس کا دورہ کیا.* *ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ غفران اللہ بیگ اور دیگر محکموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی* *انتظامیہ آپ لوگوں کے ہر ممکن مدد کرے گی،جو مدد آپ کو آج پہنچا سکتے ہیں وہ آپ کے لیے لے کے آئے ہیں اور جو بعد کے لیے درکار ہوگی اس کے لیے بھی ہم کوشش کرینگے،علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کی خبر گیری کا شکریہ ادا کیا،*
*اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سروے کے مطابق اب تک کے ہونے نقصانات کا باقائدہ سروے کیا گیا جس کی رپورٹ اس مطابق ہے*
*یانگل*
*04 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ*
*03رہائشی مکانات جزوی طور پر تباہ:*
*10مویشیوں کے شیڈ کو نقصان پہنچا*
*بڑی تعداد میں کھڑی فصلوں اور درختوں کو نقصان پہنچا.*
*01 آبپاشی کے پانی کا چینل کو نقصان پہنچا*
*01 پینے کے پانی کی لائن کو نقصان پہنچا*
*01 دکانوں کو نقصان پہنچا*
*01 پن چکی کو نقصان پہنچا*
*گاؤں ہاکس*
*02 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ*
*02رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا:*
*05 مویشیوں کے شیڈ کو نقصان پہنچا:*
*01آبپاشی کے پانی کے چینل جو نقصان پہنچا*
*01پینے کے پانی کے لائن کو نقصان پہنچا*
*ایفاد کی سڑک کو مختلف جگہوں پر نقصان پہنچا ہے*
*ضلعی انتظامیہ کی اب تک متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں* *
*متاثرہ علاقے کی نقصانات تفصیلی تصدیق AD GBDMA غذر اور تحصیلدار گوپس کے ذریعے کی گئی*
*آفت زدہ علاقوں میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ متاثرین میں اشیاء کی ہم آہنگی اور منصفانہ تقسیم ہوسکے*
*امدادی اشیاء جن میں راشن, عارضی خیمے، بستر، چٹائی، کچن سیٹ، ٹریک سوٹ متاثرین کو جاری کیے گئے۔*
*تمام اہم سڑکیں بشمول GSR اور علاقے کے لنک روڈز کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی روانی معمول پر ہے۔*
*سیلابی پانی کے رخ کو رہائشی علاقوں سے موڈنے کے لیے ایک ایکسویٹر سے کام شروع کروایا*
*یانگل میں پینے کے پانی کے لیے کام جاری ہے جبکہ ہاکس میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔*
*یانگل اور ہاکس میں آبپاشی کے راستوں کی بحالی کے لیے واٹر مینجمنٹ کی طرف سے مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔*
*امدادی کاموں میں ضرورت پڑنے پر آفت زدہ علاقوں میں سیلاب کا رخ موڑنے اور عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی مثلآ پانی کی فراہمی، سڑکیں، چینلائزیشن وغیرہ کی بحالی کے لیے ہنگامی حالت نافذ کی جائے گی.
06:45:23 AM
21 August, 2024
کنگ چھے: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر صوبائی سیکریٹری برائے مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد نے حالیہ سیلاب سے متاثر ضلع گنگ چھے کے مختلف علاقوں *ہرا داس تھاغس ، غربوچنگ ، تنگو نالہ ، ہلدی پل ، تھوقموس تا فرانو کے درمیان دریائے کٹاؤ ، غور سے سرمو پڑی ، برانگمر ،سٹی پارک دریائے شیوک کے کٹاؤ سے متاثرہ مقامات ، سمیت ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی سکیمیں فرانو نالہ لنک روڈ ، ڈغونی بلغار میٹلنگ روڈ* کا تفصیلی دورہ کیا اور بحالی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سمیت مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی پیشرفت اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور سائٹ پر جاری تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کنگ چھے عباس علی اور ایگزیکٹو انجینئر محمکہ مواصلات و تعمیرات عامہ شاہد علی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کنگ چھے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد نالوں اور دریاؤں میں شدید طغیانی کے سبب آبپاشی کے چینل ، زمینی کٹاؤ ، مختلف علاقوں کو ملانے والی سڑکوں پلوں سمیت نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متاٹرہ انفراسٹریکچر کی بحالی اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس موقع پر مقامی کمیونٹی نے بھی صوبائی سیکریٹری برائے مواصلات و تعمیرات عامہ کو حالیہ سیلاب سے متاثرہ انفرا سٹرکچر کی بحالی سمیت نشیبی علاقوں میں سیلاب سے حفاظتی انتظامات کیلئے طویل مدتی حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ نے اس موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ *ایمرجنسی کی بنیاد پر کام کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ سیلاب اور دریائی کٹاو سے متاثرہ علاقوں میں فوری* طور پر بحالی کیلئے اقدامات کئے جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں سڑکوں اور پلوں کی بحالی سمیت دیگر انفاسکچر کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے تا کہ عوام کو درپیش مسائل فوری طور پر حل ہوں۔ انہوں نے ضلع کنگ چھے کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئےموقع پر احکامات جاری کر دئیے۔
06:42:52 AM
21 August, 2024