گلگت میں عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
علاوہ ازیں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سےسجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔
08:29:08 AM
18 September, 2024
سکردو۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کو سونئیر دے رہے ہیں۔ Syed Mehdi Shah
08:17:09 AM
18 September, 2024
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولو گلگت بلتستان کا قومی کھیل اور ہماری تاریخی و ثقافتی ورثے کا ایک حصہ ہے۔ پولو کھیل کو عوام میں مقبول عام بنانے اور دیرینہ روایات کی ترویج کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے جشن آزادی پولو فیسٹیول میں چترال کی ٹیم کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل کی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کیلئے کاوشوں کو بھی سراہا۔
جشن آزادی پولو فیسٹول میں مجموعی طور پر15 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پہلی بار چترال کی ٹیمیوں نے بھی شرکت کی۔
جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گلگت بلتستان سکاؤٹس اور این ایل آئی کے مابین کھیلا گیا، جس میں این ایل آئی کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔
وہاب شہید پولو گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کو شائقین کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا اور محظوظ ہوئے، میچ کے آخر میں شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
08:14:52 AM
18 September, 2024
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو و سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی نے گورنر گلگت بلتستان کو ادارے میں کی جانے والی اصلاحات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ نیٹکو اب خسارے سے نکل چکا ہے۔
نیٹکو میں آن لائن ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور تمام سٹیشن/ٹرمینل کو عہد جدید کے تقاضوں سے مزین کیا جارہا ھے۔ اضافی خدمات میں شہری عوام کے لئے سٹی ٹرانسپورٹ اور سیاحوں کے لئے لگژری جیپ V8 سروس کا آغاز کیا گیا ھے۔ اس کے علاوہ گلگت کاشغر بس سروس بھی ادارے کے منصوبہ جات میں شامل ھے۔
08:12:04 AM
18 September, 2024
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان دیگر اعلی سرکاری حکام کے ہمراہ 4 کلومیٹر پیدل سفر کرکے متاثرہ گاوں پہنچے۔ 45 گھرانوں پرمشتمل بستی میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں کافی گھرانے متاثر ہوئے تھے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق، آگ رات کے وقت لگی تھی لیکن ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی اور ریسکیو ٹیموں کی ریلیف کی سرگرمیوں کی بدولت متاثرین کی فوری دادرسی یقینی بنائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر دیامر نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو متحرک کر دیا تھا ، جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا تھا ،ابتدائی معلومات کے مطابق، اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ مجسٹریٹ اور اے ڈی جی بی ڈی ایم اے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے ، ضلعی انتظامیہ دیامر کی جانب سے متاثرین کیلئے باقاعدہ ایک خیمہ بستی آباد کی گئی ہے۔
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی یقین دہائی کی اور ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد اور اے ڈی جی بی ڈی ایم اے امتیاز احمد کو متاثرین کیلئے امدادی پیکج تیار کرکے اشیاء خوردونوش سمیت دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈپٹی سپریڈنٹ پولیس دیامر استور اور ایس ڈی پی او جمہ گل کی ذمے داری لگائی ہے کہ اس کیس کی مکمل تحقیقات کرے اور رپورٹ ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے۔
08:09:34 AM
18 September, 2024
ہماری ترجیح ہے کہ سپیشل اکنامک زون میں ماحول دوست اور گلگت بلتستان کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے سے متعلق انڈسٹریز کو فروغ دیا جائے۔ اس حوالے سے اتھارٹی اور کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انڈسٹریل زون کے قیام کیلئے دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ گلگت میں سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے درکار زمین مختص کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گلگت بلتستان میں معدنیات، سیاحت اور ہائیڈرو کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے ہمسایہ ملک چین کے ساتھ اقتصادی ترقی، ثقافت کے تبادلے اور عوام کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کہ دوست ملک چائنہ کے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجائے۔ اس موقع پر چائینز سرمایہ کاروں کے وفد نے گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون، زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں چائینز سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین کا تسلسل ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ چین کے وزیر اعظم کا بھی پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دے کر حکومت گلگت بلتستان کو پیش کیا جائے گا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
08:05:19 AM
18 September, 2024
گلگت بلتستان میں تقریباً 92ہزار مستحقین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کررہے ہیں جن کی اکثریت دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، جہاں پر ہر وقت انٹرنیٹ کا مسئلہ درپیش رہتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم مستحقین کے اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر کرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مستحق افراد کی شرح زیادہ ہے۔ لہٰذا گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں سے ترجیحی بنیادو ں پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے گلگت بلتستان کیلئے پی ایم ٹی کی شرح 32فیصد سے زیادہ کی جائے۔ گلگت بلتستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سٹاف کی کمی کی وجہ سے بھی مستحقین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سٹاف کی آسامیاں بڑھائی جائیں اور جلد سٹاف کی بھرتیاں عمل میں لائی جائے اور موجودہ سٹاف کی ترقی بھی یقینی بنائی جائے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
BISP Pakistan
08:02:51 AM
18 September, 2024