Recent News

گلگت وزیر اعلی گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات پر سردیوں کی آمد سے قبل بالائی علاقوں میں سبسڈائزڈ گندم کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے محکمہ خوراک نے آج نیٹکو کے 40 ٹرکوں میں 12،210 گندم بوری راولپنڈی سے روانہ کر دئیے ہی اور ان میں سے 10,150 بوری گندم گلگت بلتس

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے محکمہ خوراک کو خصوصی ہدایت جاری کر دی تھی کہ سردیوں کی آمد سے قبل ضلع استور سمیت بلتستان اور دیگر علاقوں کے بالائی علاقوں میں سبسڈائزڈ گندم کی ترسیل کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ دسمبر سے اپریل تک برفباری کی وجہ سے زمینی رابطے منقطع ہونے سے غذائی بحران درپیش نہ ہو Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

08:11:45 AM 21 October, 2024

بئی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دورہ دبئی کے موقع پر گلگت بلتستان کی جامع ترقیاتی منصوبہ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کنسورشیم (IIC) کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔

گلگت بلتستان کے جامع ترقیاتی پلان اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاری کنسورشیم وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مروجہ قوانین کے تحت گلگت میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیر، سکردو ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹس میں اضافہ، بجلی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری، معدنیات، سیاحت سمیت اہم شعبوں کے فروغ کیلئے حکومت گلگت بلتستان کے متعلقہ محکموں کے ساتھ باہمی مشاورت، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع پلان مرتب کرے گا۔ گلگت بلتستان کی ضروریات اور صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ ان تمام منصوبوں پر کام کرنے کیلئے معاہدے کئے جائیں گے۔ان تمام منصوبوں پر معاہدے کرنے سے قبل صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں معدنیات، سیاحت، پاور، زراعت جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع م واقع موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کو فعال کیا گیا ہے تاکہ ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کنسورشیم (IIC) جیسے ادارے کے ساتھ گلگت بلتستان کیلئے جامع ترقیاتی پلان مرتب کرنا اور اس پلان پر عملدرآمد کیلئے سرمایہ کاری یقینی بنانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط صوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کنسورشیم (IIC) آئندہ ایک ماہ میں حکومت گلگت بلتستان کو باضابطہ طور پر جامع پلان اور سرمایہ کاری کیلئے تحریری رابطہ کرے گا۔ جس کے بعد متعلقہ محکموں کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کئے جائیں گے۔ #GBInvest #DevelopingGB #investment

08:01:41 AM 21 October, 2024

گلگت ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات احسان اللہ نے گلگت کے نئے تعینات ہونیوالے ایس ایس پی ظہور احمد سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کو امن و ام

گلگت ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات احسان اللہ نے گلگت کے نئے تعینات ہونیوالے ایس ایس پی ظہور احمد سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کو امن و امان کے حوالے سے مثالی شہر بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

07:57:09 AM 21 October, 2024

گلگت محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے ٹرانسفر ہونیوالے اسسٹنٹ/کیشئیر محمد اصغر خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی

جس میں ڈپٹی سیکریٹری احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس الرحمن سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، انفارمیشن آفیسرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات کے سینئر آفیسران نے محمد اصغر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مدت تعیناتی کے دوران بہتر انداز میں دفتری امور انجام دیئے۔ انہوں نے اصغر خان کی آئندہ ملازمت کے حوالے سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اصغر خان نے بھی تقریب کے شرکاء شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے جتنا عرصہ محکمہ اطلاعات میں رہا وہ ہمیشہ یاد رہیگا

07:48:57 AM 21 October, 2024

استنبول:ترکی کے شہر اسننبول میں منعقدہ ورلڈ اسلامک یوتھ فورم 2024 یوتھ لیڈرز کانفرنس میں پاکستان گلگت بلتستان کی طرف سے منسٹر یوتھ افئیرز اینڈ کامرس گلگت بلتستان ذبیح اللہ شریک ہیں۔

استنبول:ترکی کے شہر اسننبول میں منعقدہ ورلڈ اسلامک یوتھ فورم 2024 یوتھ لیڈرز کانفرنس میں پاکستان گلگت بلتستان کی طرف سے منسٹر یوتھ افئیرز اینڈ کامرس گلگت بلتستان ذبیح اللہ شریک ہیں۔ Zabi Ullah

07:45:19 AM 21 October, 2024

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) لاہور گریژن یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز۔ تیکووانڈو کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام سربلند کردیا۔

انڈونیشا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبات نے سپورٹس کے عالمی حلقوں کو متاثر کر دیا۔ یونیورسٹی کی طالبات نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیرتعلیم منیشا علی اور ملیحہ علی جڑواں بہنیں ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے ۔منشا علئ نے گذشتہ روز 73کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈیا جیتا ۔ چیمپئن شپ کی 73کلو گرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ دونوں بہنیں خصوصی پروگرام کے تحت لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں. Tourism & Culture Department Gilgit-Baltistan

06:39:03 AM 18 October, 2024

سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، مناور، گلگت کا خصوصی دورہ گلگت (پریس ریلیز): سیکریٹری، ڈپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد نے آج مورخہ 17 اکتوبر کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، مناور، گلگت کا خصوصی دورہ ک

اس دوران انہوں نے کالج کی لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور پرنسپل کالج ہذا پروفیسر اسلم ندیم کو لیبارٹریز کی حالت اور معیار کو بہتر کرنے، نئے اور جدید آلات و مشینوں سے انہیں مزیّن کرنے اور طلبہ کو اعلیٰ معیار کی عملی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔ سیکریٹری نے پرنسپل کو کالج کے فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کی حاضری کے نظام کو مذید پروان چڑھانے کی بھی خصوصی ہدایت کی۔ سیکریٹری نے کالج کی عمارت کے بعض حصوں کی نامکمل اور ناقص تعمیر پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سیکشن اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرنگ سیکشن کے ذمہ دار افسران کو ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کالج کے دیگر جملہ مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔ کالج کے پرنسپل نے سیکریٹری کے کالج کے دورے اور موقع پر احکامات جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کالج کے مجموعی معیار کو مذید جِلا بخشنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Secretary Education, Government of Gilgit-Baltistan

06:37:00 AM 18 October, 2024

گلگت۔ نیسلے پاکستان نے گلگت میں ویسٹ سیگریگیشن مشین (Waste Segregation) کا افتتاح کردیا۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری آفس گلگت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء راجہ ناصر علی خان، عبدالحمید خان،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل،کمشنر گلگت کمال خان،ڈائریلٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے شجاع عالم،ڈائریکٹر ای پی اے شہزاد حسین شگری،ویسٹ منیجمنٹ،پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور نیسلے پاکستان کے حکام و دیگر شریک تھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے نیسلے منیجمنٹ کی ملاقات میں گلگت بلتستان میں ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا،سٹی پارک گلگت میں ری سائیکل پلاسٹک سے تیار کردہ بنچ اور ڈبے نصب کرنے،ہنزہ میں GBWMC کے ذریعے ری سائیکلر کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنے، سکردو میں اپنے منصوبے کا آغاز کرنے اور اسکولوں میں بچوں کے لیئے نیوٹریشن لائبریری کے قیام کے علاؤہ دیگر پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Planning & Development Department GB

06:30:44 AM 18 October, 2024