گلگت۔ سیکریٹری انفارمیشن جی بی،میر وقار احمد سے صوبائی کوآرڈینیٹر یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ رشید الدین ملاقات کررہے ہیں۔سیکریٹری واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن اعظم خان،سیکریٹری فوڈ جی بی صفدر خان و دیگر موجود ہیں۔
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Planning & Development Department GB
07:19:10 AM
18 November, 2024
ہے ، کمیٹی میں صوبائی وزیر غلام محمد ، انجینر محمد انور ، رحمت خالق اور اراضی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ شامل ہیں ، کمیٹی وکلا برادری اور بار کونسلز/ بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی ، انکے تحفظات کو اڈریس کرتے ہوئے 15 روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی.
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:10:43 AM
18 November, 2024
استور۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان استور تھینگ میں تھلیچی کے مقام پر باراتیوں کے کوسٹر حادثے میں جاں بحق افراد کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
07:08:21 AM
18 November, 2024
حکومت گلگت بلتستان دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے مرحومین کے لواحقین اور زخمی دلہن کو فی کس 4لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس ناخوشگوار ٹریفک حادثے کی وجہ سے گلگت بلتستان کی فضاء سوگوار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دریار میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی مدد لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کوہستان اور پٹن کے دریا میں بھی سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے ٹریفک حادثے میں سرچ آپریشن اور ریسکیو کرنے والے غوطہ خور نیک عالم کو ریسکیو 1122 میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Deputy Commissioner Astore
Deputy Commissioner Diamer
07:06:02 AM
18 November, 2024
اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نوید احمد نثار خواجہ،ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزہ حسن و دیگر حکام موجود تھے۔
واضح رہے کہ مزکورہ مفاہمتی یاداشت کے تحت گلگت شہر میں کیمروں کی تنصیب پر کام شروع ہو گا،جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی گلگت بلتستان حکومت کا اہم منصوبہ سیف سٹی، ضلعی سطح کی سرگرمیوں، ہنگامی اور روٹین ڈیوٹیز کو منظم کرنے، اور بالخصوص محرم و دیگر اہم دنوں میں نگرانی اور مختلف سرکاری اداروں سے رابطے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور سیف سٹی کنٹرول روم میں مواصلاتی آلات انسٹال کیے گئے ہیں، جو تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ پولیس، جی بی اسکاؤٹس اور رینجرز، کنٹرول روم سے براہ راست رابطے کی اہلیت رکھتے ہیں.
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
07:03:50 AM
18 November, 2024
ورکشاپ میں حکومت کے اعلی حکام اور نجی سیکٹر کے منیجمنٹ سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
چیف سوشل سکیٹر محمد عالم نے وٹامن A کی محمکہ صحت میں میڈیکل سپلائیر کے فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وٹامن A کے بچوں کے صحت پر مثبت اثرات عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔
محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سن یونٹ کے پروگرام کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے وٹامن A کی سپلائی کو محمکہ صحت کے سروسز کا لازمی حصہ بنانے کے بنیادی حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بروقت وٹامن A کی فراہمی سے انکی نشونما ، آنکھوں کی بینائی اور غزائیت کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔
اس کے علاوہ انہوں نے یونسیف کے تعاون سے محکمہ صحت حکومت گلگت بلتستان کے تمام مراکز میں وٹامن A کے سپلیمنٹ مخصوص بچوں کو سال میں دو دفعہ لازمی طور پر فراہم کر رہی ہے۔
ورکشاپ کے آخر میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر وجاہت حسین نے وٹامن A کی کمی کے نقصانات اور سپلیمنٹ دینے کے فوائد کے بارے میں ایک مکمل سیشن بھی لیا اور تمام شرکاء ورکشاب نے دلچسپی کے ساتھ سوال جواب میں حصہ لیا ۔ اس کے علا وہ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر مہوش نے مختلف وٹا من سیمینٹ کی سپلائی کو کوالٹی اور ریکارڈ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے محکہ صحت کی ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا ۔ ۔
Planning & Development Department GB
Health Department Gilgit Baltistan
07:07:53 AM
15 November, 2024
اس منصوبے کی تعمیر سے نگر میں معاشی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ ملے گا جس سے معاشی طور پر علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ شاہراہ نگر کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جس کیلئے این ایل سی کو بھی ہدایات دی جائیں گی۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نگر ہیڈکوارٹر میں سیکریٹری برقیات اور ڈپٹی کمشنر نگر کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگر میں زیر تعمیر بجلی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر کو دور کیا جائے اور تمام منصوبوں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائٹ سلیکشن اور فزبلٹی کے ناقص ہونے کی وجہ سے مفاد عامہ کے اکثر منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ منصوبوں کی سائٹ سلیکشن اور فزبلٹی زمینی حقائق کے مطابق ہو۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کو چیئرمین لینڈ ریفارمز کمیٹی امجد ایڈووکیٹ اورایس ایم بی آر کی جانب سے لینڈریفارمز ایکٹ کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہاکہ لینڈریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ صوبائی حکومت عوام کے اس مطالبے کو عملی جامعہ پہنائے گی۔ لینڈریفارمز کے ذریعے ناتوڑ رولز اور خالصہ سرکار کو ختم کیا جارہاہے جس کے بعد 100 فیصدزمین کی ملکیت گلگت بلتستان کے عوام کو ملے گی۔ زمین کی تقسیم کار کا اختیار متعلقہ گاؤں کے کمیٹی کو دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے لینڈریفارمز ایکٹ تیار کیا گیاہے۔ جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضے کئے ہیں ان کے غیر قانونی انتقالات لینڈریفارمز ایکٹ کے تحت ختم ہوں گے اس لئے لینڈ مافیاز لینڈ ریفارمز ایکٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ لینڈ ریفارمز سے لینڈ مافیا کا نقصان اور عوام کو فائدہ ملے گا۔ حکومت عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرے گی۔ اگر کوئی مثبت تجاویز دیئے گئے تو ان مثبت تجاویز پر غور کیا جائیگا۔ عوام کے حقوق کا تحفظ ہمارے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفد نے لینڈریفارمز ایکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کئے جانے والا لینڈ ریفارمز ایکٹ عوام کے مفاد میں ہے۔ اس ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو زمینوں کی ملکیت ملے گی جس کی حمایت کرتے ہیں۔ بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نگر سپریم کونسل، پاکستان پیپلز پارٹی نگر اور عمائد ین نگر سمیت مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نگر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے اور محکموں کو پابند بنایا گیا ہے کہ ان ٹائم لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ نگر میں تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Deputy Commissioner, Nagar
07:05:50 AM
15 November, 2024
کرتے ہوئے کہا کہ کاڈو سنٹر کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے۔ اس سنٹر کے تحت خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے اور معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے۔ حکومت کاڈو سنٹر کی طرز پر تمام اضلاع میں سنٹرز قائم کرے گی جس سے گلگت بلتستان کے خصوصی افراد کو معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع میسر آئے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کاڈو سنٹر ہنزہ کیلئے سولر پروجیکٹ کی فزبلٹی تیار کرنے کے احکامات دیئے۔
Chief Minister Gilgit-Baltistan
Eiman Shah
07:03:22 AM
15 November, 2024